Blog
Books
Search Hadith

توبہ کی کیفیت اور اس چیز کا بیان کہ توبہ کا ارادہ کرنے والا کیا کرے

۔ (۱۰۱۷۳)۔ حَدَّثَنَا وَکِیْعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْیَانُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِیْرَۃِ الثَّقَفِیِّ، عَنْ عَلَیِّ بْنِ رَبِیْعَۃَ الْوَالِیْ، عَنْ اَسْمَائَ بْنِ الْحَـکَمِ الْفَزَارِیِّ، عَنْ عَلَیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: کُنْتُ اِذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَدِیْثًا نَفَعَنِی اللّٰہُ بِمَا شَائَ مِنْہُ، وَاِذَا حَدَّثَنِیْ عَنْہُ غَیْرِیْ اسْتَحْلَفْتُہُ فَاِذَا حَلَفَ لِیْ صَدَّقْتُہُ، وَاِنَّ اَبَا بَکْرٍ حَدَّثَنِیْ وَصَدَقَ اَبُوْ بَکْرٍ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ رَجُلٍ یُذْنِبُ ذَنْبًا، فَیَتَوَضَّاُ فَیُحْسِنُ الْوُضُوْئَ۔)) قَالَ مِسْعَرٌ: ((وَیُصَلِّیْ۔)) وَقَالَ سُفْیَانُ: ((ثُمَّ یُصَلِّیْ رَکْعَتَیْنِ فَیَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ،اِلَّا غَفَرَ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۲)

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی کوئی حدیث سنتا تھا، تو اللہ تعالیٰ مجھے اس سے نفع عطا کرتا، جتنا وہ چاہتا، لیکن جب کوئی اور آدمی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حدیث بیان کرتا تو میں اس سے قسم لیتا، اگر وہ قسم اٹھاتا تو میں اس کی تصدیق کرتا اور سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے بیان کیا اور ابو بکر سچے ہیں، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی گناہ کرتا ہے، پھر اچھے انداز میں وضو کرکے دو رکعت نماز ادا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے بخشش کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو بخش دیتاہے۔
Haidth Number: 10173
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۱۷۳) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۳۹۵(انظر: ۲)

Wazahat

فوائد:… نیکیوں سے برائیوں کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْہِبْنَ السَّـیِّاٰتِ ذٰلِکَ ذِکْرٰی لِلذّٰکِرِیْنَ } … اور دن کے دونوں کناروں میںنماز قائم کر اور رات کی کچھ گھڑیوں میں بھی، بے شک نیکیاں برائیوں کو لے جاتی ہیں۔ یہیاد کرنے والوں کے لیےیاد دہانی ہے۔ (سورۂ ہود: ۱۱۴)