Blog
Books
Search Hadith

توحید پرست بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بیان کے ابواب

۔ (۱۰۱۹۰)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ رَابِعٍ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَمَّا خَلَقَ اللّٰہُ الْخَلْقَ کَتَبَ بِیَدِہِ عَلٰی نَفْسِہِ اِنَّ رَحْمَتِیْ غَلَبَتْ غَضَبِیْ۔)) (مسند احمد: ۹۵۹۵)

۔ (چوتھی سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنے ہاتھ سے اپنے نفس پر لکھا: بیشک میری رحمت میرے غضب پر غالب آ گئی۔
Haidth Number: 10190
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۱۹۰) تخریج: اسنادہ جیّد، وقولہ بیدہ زیادۃ شاذۃ، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۸۹، ۴۲۹۵، والترمذی: ۳۵۴۳ (انظر: ۹۵۹۷)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ کے غضب کی بہ نسبت اس کی رحمت وسیع ہے، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {عَذَابِیْٓ اُصِیْبُ بِہٖمَنْاَشَآئُوَرَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْْئٍ فَسَاَکْتُبُھَا لِلَّذِیْنَیَتَّقُوْنَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَالَّذِیْنَ ھُمْ بِاٰیٰتِنَایُؤْمِنُوْن۔} … میرا عذاب، میں اسے پہنچاتا ہوں جسے چاہتا ہوں اور میری رحمت نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے، سو میں اسے ان لوگوں کے لیے ضرور لکھ دوں گا جو ڈرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور (ان کے لیے) جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں۔ (سورۂ اعراف: ۱۵۶)