Blog
Books
Search Hadith

مخلوقات میں پہلی چیز کا بیان اور اس میںپانی، عرش، لوح محفوظ اور قلم کا ذکر ہو گا

۔ (۱۰۲۰۶)۔ عَنْ وَکِیْعِ بْنِ حُدُسٍ، عَنْ عَمِّہِ اَبِیْ رَزِیْنٍ الْعُقَیْلِیِّ اَنَّہُ قَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیْنَ کَانَ رَبُّنَا عَزَّوَجَلَّ قَبْلَ اَنْ یَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ؟ قَالَ: ((کَانَ فِیْ عَمَائٍ، مَا فَوْقَہُ ھَوَائٌ، وَمَا تَحْتَہُ ھَوَائٌ، ثُمَّ خَلَقَ عَرْشَہُ عَلَی الْمَائِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۳۰۱)

۔ سیدنا ابو رزین عقیلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! زمین و آسمان کی تخلیق سے قبل ہمارا ربّ کہاں تھا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ باریک بادل میں تھا، اس کے نیچے بھی ہوا تھی اور اوپر بھی ہوا تھی، پھر اس نے پانی پر اپنا عرش پیدا کیا۔
Haidth Number: 10206
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۲۰۶) تخریج: اسنادہ ضعیف،وکیع بن حدس مجھول الحال، أخرجہ الترمذی: ۳۱۰۹، وابن ماجہ: ۱۸۲ (انظر: ۱۶۲۰۰)

Wazahat

Not Available