Blog
Books
Search Hadith

سمندروں اور دریاؤں کا بیان

۔ (۱۰۲۲۹)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((لَیْسَ مِنْ لَیْلَۃٍ اِلَّا وَالْبَحْرُ یُشْرِفُ فِیْھَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ عَلَی الْاَرْضِ، یَسْتَاْذِنُ اللّٰہَ فِیْ اَنْ یَنْفَضِحَ عَلَیْھِمْ فَیَکُفُّہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۳۰۳)

۔ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر رات کو سمندر تین بار زمین پر جھانکتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے زمین والوں پر بہہ پڑنے کی اجازت طلب کرتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اس کو روک لیتا ہے۔
Haidth Number: 10229
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۲۲۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ الشیخ الذی روی عنہ العوام بن حوشب، وابو صالح مولی عمر مجھول ایضا(انظر: ۳۰۳)

Wazahat

فوائد:… زمین پر (۸۰) فیصد پانی ہے اور (۲۰) فیصد خشکی، جب پانی بغاوت کر جائے تو انسان اس کے سامنے بالکل بے بس ہو جاتا ہے، سیلاب کے موقع پر مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، اب تو سونامی کا واقعہ بڑا مشہور ہو گیا ہے۔