Blog
Books
Search Hadith

سورج، چاند اور ستاروں کا بیان

۔ (۱۰۲۴۰)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلَمْ تَرَوْا اِلٰی مَا قَالَ رَبُّکُمْ عَزَّوَجَلَّ؟ قَالَ: مَا اَنْعَمْتُ عَلٰی عِبَادِیْ مِنْ نِعْمَۃٍ اِلَّا اَصْبَحَ فَرِیْقٌ مِنْھُمْ بِھَا کَافِرِیْنَ،یَقُوْلُوْنَ: الْکَوْکَبُ وَبِالْکَوْکَبِ۔)) (مسند احمد: ۸۷۹۷)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات کی طرف نہیں دیکھتے، جو تمہارے ربّ نے کہی ہے؟ اس نے کہا: جب بھی میں اپنے بندوں پر کوئی نعمت کرتا ہوں تو ان میں ایک فریق تو میرے ساتھ کفر کرنے والا ہو جاتا ہے، وہ کہتا ہے: ستارے نے بارش برسائی، ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی ہے۔
Haidth Number: 10240
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۲۴۰) تخریج: أخرجہ مسلم: ۷۲ (انظر: ۸۸۱۱)

Wazahat

فوائد:… جو نعمت کو ستاروں کی طرف منسوب کرتاہے، کہ فلاں ستارے کی وجہ سے بارش نازل ہوئی ہے تو وہ مشرک ہو جاتا ہے اور جو اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرے گا، وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والا ہو گا۔