Blog
Books
Search Hadith

فرشتوں کی تخلیق کا بیان

۔ (۱۰۲۶۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مِنْْکُمْ مِنْ اَحَدٍ، اِلَّا وَقَدْ وُکِّلَ بِہٖقَرِیْنُہُ مِنَ الْجِنِّ، وَقَرِیْنُہُ مِنَ الْمَلَائِکَۃِ۔)) قَالُوْا: وَاِیَّاکَیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((وَاِیَّایَ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ اَعَانَنِیْ عَلَیْہِ فَـلَا یَاْمُرْنِیْ اِلَّا بِحَقٍّ۔)) (مسند احمد: ۳۶۴۸)

۔ سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی نہیں ہے، مگر اس کے ساتھ جنوں میں سے ایک ساتھی اور فرشتوں میں سے ایک ساتھی مقرر کیا گیا ہے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بھی ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے میری نصرت کی، پس وہ مجھے صرف حق کا ہی حکم دیتا ہے۔
Haidth Number: 10269
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۲۶۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۸۱۴(انظر: ۳۶۴۸)

Wazahat

فوائد:… فرشتہ نیکی پر آمادہ کرتا ہے اور شیطان برائی پر ابھارتا ہے۔ اس حدیث میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایک خصوصیت کا بیان بھی ہے۔