Blog
Books
Search Hadith

انبیاء و رسل کی تعداد اور ان سے متعلقہ دوسرے امور کا بیان (انبیائے کرام کے انساب کا بیان)

۔ (۱۰۳۲۰)۔ عَنْ اَوْسِ بْنِ اَبِیْ اَوْسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَاْکُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبِیَائِ صَلَوَاتُ اللّٰہِ وَسَلَامُہُ عَلَیْھِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۶۲۶۲)

۔ سیدنا اوس بن ابی اوس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے زمین پر اس چیز کو حرام قرار دیا ہے کہ وہ انبیا کے جسم کھائے، ان پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور سلامتی ہو۔
Haidth Number: 10320
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۳۲۰) تخریج: اسنادہ صحیح ، أخرجہ ابوداود: ۱۰۴۷، ۱۵۳۱، وابن ماجہ: ۱۰۸۵، ۱۶۳۶، والنسائی: ۳/ ۹۱ (انظر: ۱۶۱۶۲)

Wazahat

فوائد:… قارئین سے گزارش کہ وہ انبیائے کرام کے بیان کیے گئے درج ذیل نسب میں خود غور کریں کہ کس کانسب کس سے مل رہا ہے۔ ابن سعد نے الطبقات الکبری: ا/۵۴ میں ذکر تسمیۃ الأنبیاء وأنسابہم صلی اللہ علیہم و سلم (انبیائے کرام کے اسماء و انساب کا ذکر) کے عنوان میں درج ذیل دلچسپ معلومات پیش کیں ہیں: یہ وہ انبیاء و رسل h ہیں، جن کے نام شریعت میں بتلائے گئے ہیں۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا آدم علیہ السلام بھی نبی تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی بالکل، وہ نبی تھے اور ان سے کلام بھی کیا گیا تھا…۔ پہلے نبی جن کو مبعوث کیا گیا وہ ادریس(خنوخ) علیہ السلام بن یارذ بن مہلائیل بن قینان بن انوش بن شیث بن آدم تھے۔ پھر نوح علیہ السلام بن لمک بن متوشلخ بن ادریس (خنوخ) تھے۔ ان کے بعد ابراہیم علیہ السلام بن تارح بن ناحور بن ساروغ بن ارغوا بن فالغ بن عابر بن شالخ بن ارفخشد بن سام بن نوح پھر اسماعیل علیہ السلام اور اسحاق علیہ السلام ، یہ دونوں ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ ان کے بعد یعقوب بن اسحاق بن ابراہیمh پھریوسف بن یعقوب بن اسحاق h پھر لوط علیہ السلام بن ہاران بن تارح بن ناحور بن ساروغ ۔ لوط علیہ السلام ، ابراہیم کے بھتیجے تھے۔ پھر ہود علیہ السلام بن عبد اللہ بن الخلود بن عاد بن غوص بن ارم بن سام بن نوح پھر صالح علیہ السلام بن آسف بن کماشج بن اروم بن ثمود بن جائر بن ارم بن سام بن نوح پھر شعیب علیہ السلام بن یوبب بن عیفا بن مدین بن ابراہیم خلیل الرحمن پھر موسی اور ہارون h بن عمران بن قاہث بن لاوی بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم پھر الیاس علیہ السلام بن تشبین بن العازر بن ہارون بن عمران بن قاہث بن لاوی بن یعقوب پھریسع علیہ السلام بن عزی بن نشوتلخ بن افرایم بن یوسف بن یعقوب بن اسحاق پھریونس علیہ السلام بن متی، متی حضرت یعقوب کا ایک بیٹا تھا۔ پھر ایوب علیہ السلام بن زارح بن اموص بن لیفزن بن العیص بن اسحاق بن ابراہیم داود علیہ السلام بن ایشا بن عویذ بن باعر بن سلمون بن نحشون بن عمیناذب بن ارم بن حصرون بن فارص بن یہوذا بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم پھر سلیمان بن داود h پھر زکریا علیہ السلام بن بشوی، ان کا نسب یہوذا بن یعقوب سے ملتا ہے۔ پھریحییٰ بن زکریاh پھر عیسی علیہ السلام بن مریم بنت عمران بن ماثان، ان کا نسب یہوذا بن یعقوب سے ملتا ہے۔ پھر نبی کریم محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا نسب اسماعیل علیہ السلام سے ملتاہے۔