Blog
Books
Search Hadith

ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام اور ان کی ماں سیدہ ہاجر ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کے ساتھ مکہ مکرمہ کے علاقے کے فاران کے پہاڑوں کی طرف ہجرت کرنا اور اس کے سبب سے زمزم کا وجود میں آنا اور بیت ِ عتیق کا تعمیر ہونا

۔ (۱۰۳۴۳)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَاقِ، ثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ اَیُوْبَ وَکَثِیْرِ بْنِ کَثِیْرِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ اَبِیْ وَدَاعَۃَیَزِیْدُ اَحَدُھُمَا عَلَی الْآخَرِ، عَنْ سَعیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: اَوَّلُ مَا اتَّخَذَتِ النِّسَائُ الْمِنْطَقَ مِنْ قَبْلِ اُمِّ اِسْمَاعِیْلَ اتَّخَذَتْ مِنْطَقًا لِتُعْفِیَ اَثَرَھَا عَلٰی سَارَۃَ فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: رَحِمَ اللّٰہُ اُمَّ اِسْمَاعِیْلَ لَوْ تَرَکَتْ زَمْزَمَ، اَوْ قَالَ: لَوْ لَمْ تَغْرِفْ مِنَ الْمَائِ لَکَانَتْ زَمْزَمُ عَیْنًا مَعِیْنًا، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((فَاَلْفٰی ذٰلِکَ اُمَّ اِسْمَاعِیْلَ وَھِیَ تُحِبُّ الْاُنْسَ فَنَزَلُوْا، وَ اَرْسَلُوْا اِلٰی اَھْلِیْھم فَنَزَلُوْا مَعَھُمْ۔)) و قَالَ فِیْ حَدِیْثِہِ: ((فَھَبَطَتْ مِنَ الصَّفَا حَتّٰی اِذَا بَلَغَتِ الْوَادِیَ رَفَعَتْ طَرَفَ دِرْعِھَا، ثُمَّ سَعَتْ سَعْیَ الْاِنْسَانِ الْمَجْھُوْدِ حَتّٰی جَاوَزَتِ الْوَادِیَ، ثُمَّ اَتَتِ الْمَرْوَۃَ فَقَامَتْ عَلَیْھَا وَ َنظَرَتْ ھَلْ تَرٰی اَحَدًا فَلَمْ تَرَ اَحَدًا فَفَعَلَتْ ذٰلِکَ سَبْعَ مَرَّاتٍ۔)) قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((فَلِذٰلِکَ سَعَی النَّاسُ بَیْنَھُمَا۔)) (مسند احمد: ۳۲۵۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: سب سے پہلے جس خاتون نے کمر پر باندھی جانے والی پیٹی استعمال کی، وہ ام اسماعیل تھیں، انھوں نے سیدہ سارہ ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ پر اس کے نشان کو چھپانے کے لیے پیٹی کا اہتمام کیا، پھر انھوں نے بقیہ حدیث ذکر کی اور کہا: اللہ تعالیٰ ام اسماعیل پر رحم کرتے، اگر انھوں نے زمزم کو چھوڑ دیا ہوتا ، ایک روایت میں ہے: اگر وہ زمزم سے چلو نہ بھرتیں تو وہ ایک جاری چشمہ ہوتا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس چیز نے ام اسماعیل کو پا لیا کہ وہ مانوسیت کو پسند کرتی تھیں، پس وہ وہاں اتر پڑے اور انھوں نے اپنے اہل کی طرف بھیپیغام بھیجا، سو وہ بھی وہاں آ کر ٹھہر گئے، … …، پس سیدہ ہاجر ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ صفا سے اتریں،یہاں تک کہ وادی میں پہنچیں اور اپنی قمیص کا کنارہ اٹھایا، پھر مشقت میں پڑے ہوئے انسان کی طرح دوڑیں،یہاں تک کہ وادی کو عبور کر لیا، پھر وہ مروہ پر آئیں اور اس پر کھڑے ہو کر دیکھا، تاکہ ان کو کوئی آدمی نظر آجائے، لیکن وہ کسی کو نہ دیکھ سکیں، پس انھوں نے سات دفعہ ایسے ہی کیا۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسی وجہ سے لوگ صفا مروہ کی سعی کرتے ہیں۔
Haidth Number: 10343
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۳۴۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ بنحوہ البخاری: ۳۳۶۵ (انظر: ۳۲۵۰)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما اسرائیلیات روایت کرنے والے صحابہ میں سے نہیں تھے، اس لیے ظاہر بات تو یہی ہے کہ ان کی اس موقوف حدیث کو مرفوع سمجھا جائے۔ صحیح بخاری میں اس موضوع سے متعلقہ دو روایات مفصل ہیں، ہم اس کا متن پیش کرتے ہیں، آپ توجہ کے ساتھ ان کا مطالعہ کریں، بڑے دلچسپ امور کا بیان ہے: ۱۔سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کہتے ہیں: أَوَّلَ مَا اتَّخَذَ النِّسَاء ُ الْمِنْطَقَ مِنْ قِبَلِ أُمِّ إِسْمَاعِیلَ اتَّخَذَتْ مِنْطَقًا لِتُعَفِّیَ أَثَرَہَا عَلٰی سَارَۃَ ثُمَّ جَاء َ بِہَا إِبْرَاہِیمُ وَبِابْنِہَا إِسْمَاعِیلَ وَہِیَ تُرْضِعُہُ حَتّٰیوَضَعَہُمَا عِنْدَ الْبَیْتِ عِنْدَ دَوْحَۃٍ فَوْقَ زَمْزَمَ فِی أَعْلَی الْمَسْجِدِ وَلَیْسَ بِمَکَّۃَیَوْمَئِذٍ أَحَدٌ وَلَیْسَ بِہَا مَاء ٌ فَوَضَعَہُمَا ہُنَالِکَ وَوَضَعَ عِنْدَہُمَا جِرَابًا فِیہِ تَمْرٌ وَسِقَاء ً فِیہِ مَائٌ ثُمَّ قَفّٰی إِبْرَاہِیمُ مُنْطَلِقًا فَتَبِعَتْہُ أُمُّ إِسْمَاعِیلَ فَقَالَتْ یَا إِبْرَاہِیمُ أَیْنَ تَذْہَبُ وَتَتْرُکُنَا بِہٰذَا الْوَادِی الَّذِی لَیْسَ فِیہِ إِنْسٌ وَلَا شَیْء ٌ فَقَالَتْ لَہُ ذَلِکَ مِرَارًا وَجَعَلَ لَا یَلْتَفِتُ إِلَیْہَا فَقَالَتْ لَہُ أَاللّٰہُ الَّذِی أَمَرَکَ بِہٰذَا قَالَ نَعَمْ قَالَتْ إِذَنْ لَا یُضَیِّعُنَا ثُمَّ رَجَعَتْ فَانْطَلَقَ إِبْرَاہِیمُ حَتّٰی إِذَا کَانَ عِنْدَ الثَّنِیَّۃِ حَیْثُ لَا یَرَوْنَہُ اسْتَقْبَلَ بِوَجْہِہِ الْبَیْتَ ثُمَّ دَعَا بِہٰؤُلَاء ِ الْکَلِمَاتِ وَرَفَعَ یَدَیْہِ فَقَالَ رَبِّ {إِنِّی أَسْکَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِی بِوَادٍ غَیْرِ ذِی زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِکَ الْمُحَرَّمِ حَتّٰی بَلَغَ یَشْکُرُونَ}وَجَعَلَتْ أُمُّ إِسْمَاعِیلَ تُرْضِعُ إِسْمَاعِیلَ وَتَشْرَبُ مِنْ ذٰلِکَ الْمَائِ حَتّٰی إِذَا نَفِدَ مَا فِی السِّقَاء ِ عَطِشَتْ وَعَطِشَ ابْنُہَا وَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَیْہِیَتَلَوّٰی أَوْ قَالَ یَتَلَبَّطُ فَانْطَلَقَتْ کَرَاہِیَۃَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَیْہِ فَوَجَدَتِ الصَّفَا أَقْرَبَ جَبَلٍ فِی الْأَرْضِ یَلِیہَا فَقَامَتْ عَلَیْہِ ثُمَّ اسْتَقْبَلَتِ الْوَادِیَ تَنْظُرُ ہَلْ تَرَی أَحَدًا فَلَمْ تَرَ أَحَدًا فَہَبَطَتْ مِنَ الصَّفَا حَتَّی إِذَا بَلَغَتِ الْوَادِیَ رَفَعَتْ طَرَفَ دِرْعِہَا ثُمَّ سَعَتْ سَعْیَ الْإِنْسَانِ الْمَجْہُودِ حَتّٰی جَاوَزَتِ الْوَادِیَ ثُمَّ أَتَتِ الْمَرْوَۃَ فَقَامَتْ عَلَیْہَا وَنَظَرَتْ ہَلْ تَرٰی أَحَدًا فَلَمْ تَرَ أَحَدًا فَفَعَلَتْ ذَلِکَ سَبْعَ مَرَّاتٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاس قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَذٰلِکَ سَعْیُ النَّاسِ بَیْنَہُمَا فَلَمَّا أَشْرَفَتْ عَلَی الْمَرْوَۃِ سَمِعَتْ صَوْتًا فَقَالَتْ صَہٍ تُرِیدُ نَفْسَہَا ثُمَّ تَسَمَّعَتْ فَسَمِعَتْ أَیْضًا فَقَالَتْ قَدْ أَسْمَعْتَ إِنْ کَانَ عِنْدَکَ غُوَاثٌ فَإِذَا ہِیَ بِالْمَلَکِ عِنْدَ مَوْضِعِ زَمْزَمَ فَبَحَثَ بِعَقِبِہٖأَوْ قَالَ بِجَنَاحِہِ حَتّٰی ظَہَرَ الْمَاء ُ فَجَعَلَتْ تُحَوِّضُہُ وَتَقُولُ بِیَدِہَا ہٰکَذَا وَجَعَلَتْ تَغْرِفُ مِنْ الْمَاء ِ فِی سِقَائِہَا وَہُوَ یَفُورُ بَعْدَ مَا تَغْرِفُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَرْحَمُ اللّٰہُ أُمَّ إِسْمَاعِیلَ لَوْ تَرَکَتْ زَمْزَمَ أَوْ قَالَ لَوْ لَمْ تَغْرِفْ مِنْ الْمَاء ِ لَکَانَتْ زَمْزَمُ عَیْنًا مَعِینًا۔)) قَالَ فَشَرِبَتْ وَأَرْضَعَتْ وَلَدَہَا فَقَالَ لَہَا الْمَلَکُ لَا تَخَافُوا الضَّیْعَۃَ فَإِنَّ ہَا ہُنَا بَیْتَ اللّٗہِیَبْنِی ہٰذَا الْغُلَامُ وَأَبُوہُ وَإِنَّ اللّٰہَ لَا یُضِیعُ أَہْلَہُ وَکَانَ الْبَیْتُ مُرْتَفِعًا مِنْ الْأَرْضِ کَالرَّابِیَۃِ تَأْتِیہِ السُّیُولُ فَتَأْخُذُ عَنْ یَمِینِہِ وَشِمَالِہِ فَکَانَتْ کَذَلِکَ حَتّٰی مَرَّتْ بِہٖمْرُفْقَۃٌ مِنْ جُرْہُمَ أَوْ أَہْلُ بَیْتٍ مِنْ جُرْہُمَ مُقْبِلِینَ مِنْ طَرِیقِ کَدَاء ٍ فَنَزَلُوا فِی أَسْفَلِ مَکَّۃَ فَرَأَوْا طَائِرًا عَائِفًا فَقَالُوا إِنَّ ہَذَا الطَّائِرَ لَیَدُورُ عَلٰی مَاء ٍ لَعَہْدُنَا بِہٰذَا الْوَادِی وَمَا فِیہِ مَاء ٌ فَأَرْسَلُوا جَرِیًّا أَوْ جَرِیَّیْنِ فَإِذَا ہُمْ بِالْمَاء ِ فَرَجَعُوا فَأَخْبَرُوہُمْ بِالْمَاء ِ فَأَقْبَلُوا قَالَ وَأُمُّ إِسْمَاعِیلَ عِنْدَ الْمَاء ِ فَقَالُوا أَتَأْذَنِینَ لَنَا أَنْ نَنْزِلَ عِنْدَکِ فَقَالَتْ نَعَمْ وَلَکِنْ لَا حَقَّ لَکُمْ فِی الْمَاء ِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَلْفٰی ذٰلِکَ أُمَّ إِسْمَاعِیلَ وَہِیَ تُحِبُّ الْاُنْسَ فَنَزَلُوا وَأَرْسَلُوا إِلٰی أَہْلِیہِمْ فَنَزَلُوا مَعَہُمْ حَتّٰی إِذَا کَانَ بِہَا أَہْلُ أَبْیَاتٍ مِنْہُمْ وَشَبَّ الْغُلَامُ وَتَعَلَّمَ الْعَرَبِیَّۃَ مِنْہُمْ وَأَنْفَسَہُمْ وَأَعْجَبَہُمْ حِینَ شَبَّ فَلَمَّا أَدْرَکَ زَوَّجُوہُ امْرَأَۃً مِنْہُمْ وَمَاتَتْ أُمُّ إِسْمَاعِیلَ فَجَاء َ إِبْرَاہِیمُ بَعْدَمَا تَزَوَّجَ إِسْمَاعِیلُیُطَالِعُ تَرِکَتَہُ فَلَمْ یَجِدْ إِسْمَاعِیلَ فَسَأَلَ امْرَأَتَہُ عَنْہُ فَقَالَتْ خَرَجَ یَبْتَغِی لَنَا ثُمَّ سَأَلَہَا عَنْ عَیْشِہِمْ وَہَیْئَتِہِمْ فَقَالَتْ نَحْنُ بِشَرٍّ نَحْنُ فِی ضِیقٍ وَشِدَّۃٍ فَشَکَتْ إِلَیْہِ قَالَ فَإِذَا جَاء َ زَوْجُکِ فَاقْرَئِی عَلَیْہِ السَّلَامَ وَقُولِی لَہُ یُغَیِّرْ عَتَبَۃَ بَابِہٖفَلَمَّاجَائَإِسْمَاعِیلُ کَأَنَّہُ آنَسَ شَیْئًا فَقَالَ ہَلْ جَائَ کُمْ مِنْ أَحَدٍ قَالَتْ نَعَمْ جَاء َنَا شَیْخٌ کَذَا وَکَذَا فَسَأَلَنَا عَنْکَ فَأَخْبَرْتُہُ وَسَأَلَنِی کَیْفَ عَیْشُنَا فَأَخْبَرْتُہُ أَنَّا فِی جَہْدٍ وَشِدَّۃٍ قَالَ فَہَلْ أَوْصَاکِ بِشَیْء ٍ قَالَتْ نَعَمْ أَمَرَنِی أَنْ أَقْرَأَ عَلَیْکَ السَّلَامَ وَیَقُولُ غَیِّرْ عَتَبَۃَ بَابِکَ قَالَ ذَاکِ أَبِی وَقَدْ أَمَرَنِی أَنْ أُفَارِقَکِ الْحَقِی بِأَہْلِکِ فَطَلَّقَہَا وَتَزَوَّجَ مِنْہُمْ أُخْرٰی فَلَبِثَ عَنْہُمْ إِبْرَاہِیمُ مَا شَاء َ اللّٰہُ ثُمَّ أَتَاہُمْ بَعْدُ فَلَمْ یَجِدْہُ فَدَخَلَ عَلَی امْرَأَتِہِ فَسَأَلَہَا عَنْہُ فَقَالَتْ خَرَجَ یَبْتَغِی لَنَا قَالَ کَیْفَ أَنْتُمْ وَسَأَلَہَا عَنْ عَیْشِہِمْ وَہَیْئَتِہِمْ فَقَالَتْ نَحْنُ بِخَیْرٍ وَسَعَۃٍ وَأَثْنَتْ عَلَی اللّٰہِ فَقَالَ مَا طَعَامُکُمْ قَالَتِ اللَّحْمُ قَالَ فَمَا شَرَابُکُمْ قَالَتِ الْمَاء ُ قَالَ اللَّہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِی اللَّحْمِ وَالْمَاء ِ قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَمْ یَکُنْ لَہُمْ یَوْمَئِذٍ حَبٌّ وَلَوْ کَانَ لَہُمْ دَعَا لَہُمْ فِیہِ قَالَ فَہُمَا لَا یَخْلُو عَلَیْہِمَا أَحَدٌ بِغَیْرِ مَکَّۃَ إِلَّا لَمْ یُوَافِقَاہُ قَالَ فَإِذَا جَاء َ زَوْجُکِ فَاقْرَئِی عَلَیْہِ السَّلَامَ وَمُرِیہِیُثْبِتُ عَتَبَۃَ بَابِہٖفَلَمَّاجَاءَإِسْمَاعِیلُ قَالَ ہَلْ أَتَاکُمْ مِنْ أَحَدٍ قَالَتْ نَعَمْ أَتَانَا شَیْخٌ حَسَنُ الْہَیْئَۃِ وَأَثْنَتْ عَلَیْہِ فَسَأَلَنِی عَنْکَ فَأَخْبَرْتُہُ فَسَأَلَنِی کَیْفَ عَیْشُنَا فَأَخْبَرْتُہُ أَنَّا بِخَیْرٍ قَالَ فَأَوْصَاکِ بِشَیْء ٍ قَالَتْ نَعَمْ ہُوَ یَقْرَأُ عَلَیْکَ السَّلَامَ وَیَأْمُرُکَ أَنْ تُثْبِتَ عَتَبَۃَ بَابِکَ قَالَ ذَاکِ أَبِی وَأَنْتِ الْعَتَبَۃُ أَمَرَنِی أَنْ أُمْسِکَکِ ثُمَّ لَبِثَ عَنْہُمْ مَا شَاء َ اللّٰہُ ثُمَّ جَاء َ بَعْدَ ذَلِکَ وَإِسْمَاعِیلُیَبْرِی نَبْلًا لَہُ تَحْتَ دَوْحَۃٍ قَرِیبًا مِنْ زَمْزَمَ فَلَمَّا رَآہُ قَامَ إِلَیْہِ فَصَنَعَا کَمَا یَصْنَعُ الْوَالِدُ بِالْوَلَدِ وَالْوَلَدُ بِالْوَالِدِ ثُمَّ قَالَ یَا إِسْمَاعِیلُ إِنَّ اللّٰہَ أَمَرَنِی بِأَمْرٍ قَالَ فَاصْنَعْ مَا أَمَرَکَ رَبُّکَ قَالَ وَتُعِینُنِی قَالَ وَأُعِینُکَ قَالَ فَإِنَّ اللّٰہَ أَمَرَنِی أَنْ أَبْنِیَ ہَا ہُنَا بَیْتًا وَأَشَارَ إِلَی أَکَمَۃٍ مُرْتَفِعَۃٍ عَلٰی مَا حَوْلَہَا قَالَ فَعِنْدَ ذٰلِکَ رَفَعَا الْقَوَاعِدَ مِنْ الْبَیْتِ فَجَعَلَ إِسْمَاعِیلُیَأْتِی بِالْحِجَارَۃِ وَإِبْرَاہِیمُیَبْنِی حَتّٰی إِذَا ارْتَفَعَ الْبِنَاء ُ جَائَ بِہٰذَا الْحَجَرِ فَوَضَعَہُ لَہُ فَقَامَ عَلَیْہِ وَہُوَ یَبْنِی وَإِسْمَاعِیلُیُنَاوِلُہُ الْحِجَارَۃَ وَہُمَا یَقُولَانِ {رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ} قَالَ فَجَعَلَا یَبْنِیَانِ حَتّٰییَدُورَا حَوْلَ الْبَیْتِ وَہُمَا یَقُولَانِ {رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ}۔ …عورتوں نے سب سے پہلے ازار بند بنانا اسماعیل کی ماں سے سیکھا انہوں نے ازار بند بنایا تاکہ اپنے نشانات کو سارہ سے چھپائیں پھر انہیں اور ان کے لڑکے اسماعیل کو ابراہیم علیہ السلام لے کر آئے اور وہ انہیں دودھ پلاتی تھیں تو ان دونوں کو مسجد کے اوپر کے حصہ میں زمزم کے پاس کعبہ کے قریب ایک درخت کے پاس بٹھا دیا اور اس وقت مکہ میں نہ تو آدمی تھا نہ پانی ابراہیم علیہ السلام نے انہیں وہاں بٹھا دیا اور ان کے پاس ایک چمڑے کے تھیلے میں کھجوریں اور مشکیزہ میں پانی رکھ دیا اس کے بعد ابراہیم علیہ السلام لوٹ کر چلے تو اسماعیل کی والدہ نے ان کے پیچھے دوڑ کر کہا اے ابراہیم علیہ السلام کہاں جا رہے ہو اور ہمیں ایسے جنگل میں جہاں نہ کوئی آدمی ہے نہ اور کچھ (کس کے سہارے چھوڑے جا رہے ہو؟) اسماعیل کی والدہ نے یہ چند مرتبہ کہا مگر ابراہیم علیہ السلام نے ان کی طرف مڑ کر بھی نہ دیکھا اسماعیل کی والدہ نے کہا کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! ہاجرہ نے کہا تو اب اللہ بھی ہم کو برباد نہیں کرے گا پھر وہ واپس چلی آئیں اور ابرہیم چلے گئے حتیٰ کہ وہ ثنیہ کے پاس پہنچے، جہاں سے وہ لوگ انہیں دیکھ نہ سکتے تھے، تو انہوں نے اپنا منہ کعبہ کی طرف کر کے دونوں ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کی کہ ( اے ہمارے رب میں اپنی اولاد کو آپ کے معظم گھر کے قریب ایک (خالی) میدان میں جو زراعت کے قابل نہیں آباد کرتا ہوں) اور اسماعیل کی والدہ انہیں دودھ پلاتی تھیں اور اس مشکیزہ کا پانی پیتی تھیں حتی کہ جب وہ پانی ختم ہو گیاتو انہیں اور ان کے بچہ کو (سخت) پیاس لگی وہ اس بچہ کو دیکھنے لگیں کہ وہ مارے پیاس کے تڑپ رہا ہے یا فرمایا کہ ایڑیاں رگڑ رہا ہے وہ اس منظر کو دیکھنے کی تاب نہ لا کر چلیں اور انہوں نے اپنے قریب جو اس جگہ کے متصل تھا کوہ صفا کو دیکھا پس وہ اس پر چڑھ کر کھڑی ہوئیں اور وادی کی طرف منہ کرکے دیکھنے لگیں کہ کوئی نظر آتا ہے یا نہیں؟ تو ان کو کوئی نظر نہ آیا (جس سے پانی مانگیں) پھر وہ صفا سے اتریں جب وہ نشیب میں پہنچیں تو اپنا دامن اٹھا کے ایسے دوڑیں جیسے کوئی سخت مصیب زدہ آدمی دوڑتا ہے حتیٰ کہ اس نشیب سے گزر گئیں پھر وہ کوہ مروہ پر آکر کھڑی ہوئیں اور ادھر ادھر دیکھا کہ کوئی نظر آتا ہے یا نہیں تو انہیں کوئی نظر نہ آیا اسی طرح انہوں نے سات مرتبہ کیا ابن عباس b نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسی لئے لوگ صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے ہیں جب وہ آخری دفعہ کوہ مروہ پر چڑھیں تو انہوں نے ایک آواز سنی خود ہی کہنے لگیں ذرا ٹھہر کر سننا چاہئے تو انہوں نے کان لگایا تو پھر بھی آواز سنی خود ہی کہنے لگیں (اے شخص) تو نے آواز تو سنا دی کاش کہ تیرے پاس فریاد رسی بھی ہو، یکایک ایک فرشتہ کو مقام زمزم میں دیکھا اس فرشتہ نے اپنی ایڑی مارییا فرمایا کہ اپنا پر مارا حتیٰ کہ پانی نکل آیا ہاجرہ اسے حوض کی شکل میں بنا کر روکنے لگیں اور ادھر ادھر کرنے لگیں اور چلو بھر بھر کے اپنی مشک میں ڈالنے لگیں ان کے چلو بھرنے کے بعد پانی زمین سے ابلنے لگا۔ ابن عباس b کہتے ہیں کہ رسول اللہa نے فرمایا کہ اللہ اسماعیل کی والدہ پر رحم فرمائے اگر وہ زمزم کو (روکتینہ بلکہ) چھوڑ دیتیںیا فرمایا چلو بھر بھر کے نہ ڈالتیں تو زمزم ایک جاری رہنے والا چشمہ ہوتا پھر فرمایا کہ انہوں نے پانی پیا اور بچہ کو پلایا پھر ان سے فرشتہ نے کہا کہ تم اپنی ہلاکت کا اندیشہ نہ کرو کیونکہیہاں بیت اللہ ہے جسے یہ لڑکا اور اس کے والد تعمیر کریں گے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ہلاک و برباد نہیں کرتا (اس وقت) بیت اللہ زمین سے ٹیلہ کی طرح اونچا تھا سیلاب آتے تھے تو اس کے دائیں بائیں کٹ جاتے تھے ہاجرہ اسی طرح رہتی رہیںیہاں تک کہ چند لوگ قبیلہ بنو جرہم کے ان کی طرف سے گزرے یایہ فرمایا کہ بنو جرہم کے کچھ لوگ کدا کے راستہ سے لوٹے ہوئے آر ہے تھے تو وہ مکہ کے نشیب میں اترے انہوں نے کچھ پرندوں کو چکر لگاتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا بیشکیہ پرندے پانی پر چکر لگا رہے ہیں (حالانکہ) ہمارا زمانہ اس وادی میں گزرا تو اس میں پانی نہ تھا انہوں نے ایکیا دو آدمیوں کو بھیجا تو انہوں نے پانی کو دیکھ لیا، واپس آکر انہوں نے سب کو پانی ملنے کی اطلاع دی وہ لوگ ادھر آئے جبکہ اسماعیل کی والدہ پانی کے پاس بیٹھی تھیں تو ان لوگوں نے کہا کیا تم اجازت دیتی ہو کہ ہم تمہارے پاس قیام کریں انہوں نے کہا اجازت ہے مگر پانی پر کوئی حق نہ ہوگا انہوں نے شرط منظور کرلی ابن عباس b نے کہا کہ رسول اللہa نے فرمایا اسماعیل کی والدہ نے اسے غنیمت سمجھا وہ انسانوں سے انس رکھتی تھیں تو وہ لوگ مقیم ہو گئے اور اپنے اہل و عیال کو بھی پیغام بھیج کر وہاں بلا لیا انہوں نے بھی وہیں قیام کیا حتیٰ کہ ان کے پاس چند خاندان آباد ہو گئے اور اب اسماعیل بچہ سے بڑے ہو گئے اور انہوں نے بنوجرہم سے عربی سیکھ لی۔ اسماعیل جب جوان ہوئے تو انہیں بڑے بھلے معلوم ہوئے جب اسماعیل بالغ ہوئے تو انہوں نے اپنے قبیلہ کی ایک عورت سے ان کا نکاح کر دیا اور اسماعیل کی والدہ وفات پاگئیں ابراہیم اپنے چھوڑے ہوؤں کو دیکھنے کے لئے اسماعیل کے نکاح کے بعد تشریف لائے تو اسماعیل کو نہ پایا ان کی بیوی سے معلوم کیا تو اس نے کہا کہ وہ ہمارے لئے رزق تلاش کرنے گئے ہیں پھر ابراہیم علیہ السلام نے اس سے بسر اوقات اور حالت معلوم کی تو اس عورت نے کہا ہماری بری حالت ہے اور ہم بڑی تنگی اور پریشانی میں مبتلا ہیں (گویا) انہوں نے ابراہیم سے شکوہ کیا ابراہیم نے کہا کہ جب تمہارے شوہر آ جائیں تو ان سے میرا سلام کہنا اور یہ کہنا کہ اپنے دروازہ کی چوکھٹ تبدیل کردیں جب اسماعیل واپس آئے تو گویا انہوں نے اپنے والد کی تشریف آوری کے آثار پائے تو کہا کیا تمہارے پاس کوئی آدمی آیا تھا؟ بیوی نے کہا ہاں! ایسا ایسا ایک بوڑھا شخص آیا تھا اس نے آپ کے بارے میں پوچھا تو میں نے بتا دیا اور اس نے ہماری بسر اوقات کے متعلق دریافت کیا تو میں نے بتا دیا کہ ہم تکلیف اور سختی میں ہیں اسماعیل نے کہا کیا انہوں نے کچھ پیغام دیا ہے؟ کہا ہاں! مجھ کو حکم دیا تھا کہ تمہیں ان کا سلام پہنچا دوں اور وہ کہتے تھے تم اپنے دروازہ کی چوکھٹ بدل دو اسماعیل نے کہا وہ میرے والد تھے اور انہوں نے مجھے تم کو جدا کرنے کا حکم دیا ہے لہٰذا تم اپنے گھر چلی جاؤ اور اس کو طلاق دے دی اور بنو جرہم کی کسی دوسری عورت سے نکاح کر لیا کچھ مدت کے بعد ابراہیم پھر آئے تو اسماعیل کو نہ پایا ان کی بیوی کے پاس آئے اور اس سے دریافت کیا تو اس نے کہا وہ ہمارے لئے رزق تلاش کرنے گئے ہیں ابراہیم علیہ السلام نے پوچھا تمہارا کیا حال ہے؟ اور ان کی بسر اوقات معلوم کی اس نے کہا ہم اچھی حالت اور فراخی میں ہیں اور اللہ کی تعریف کی ابراہیم علیہ السلام نے پوچھا تمہاری غذا کیا ہے؟ انہوں نے کہا گوشت ابراہیم نے پوچھا تمہارے پینے کی کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا پانی، ابراہیم نے دعا کی اے اللہ! ان کے لئے گوشت اور پانی میں برکت عطا فرما۔ نبی کریمa نے فرمایا اس وقت وہاں غلہ نہ ہوتا تھا اگر غلہ ہوتا تو اس میں بھی ان کے لئے دعا کرتے آپ a نے فرمایا کوئی شخص مکہ کے سوا کسی اور جگہ گوشت اور پانی پر گزارہ نہیں کرسکتا صرف گوشت اور پانی مزاج کے موافق نہیں آ سکتا ابراہیم نے کہا جب تمہارے شوہر آ جائیں تو ان سے میرا سلام کہنا اور انہیں میری طرف سے یہ حکم دینا کہ اپنے دروازہ کی چوکھٹ باقی رکھیں جب اسماعیل آئے تو پوچھا کیا تمہارے پاس کوئی آدمی آیا تھا ؟ بیوی نے کہا ہاں! ایک بزرگ خوبصورت پاکیزہ سیرت آئے تھے اور ان کی تعریف کی تو انہوں نے مجھ سے آپ کے بارے میں پوچھا تو میں نے بتا دیا پھر مجھ سے ہماری بسراوقات کے متعلق پوچھا تو میں نے بتایا کہ ہم بڑی اچھی حالت میں ہیں اسماعیل نے کہا کہ تمہیں وہ کوئی حکم دے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ آپ کو سلام کہہ گئے ہیں اور حکم دے گئے ہیں کہ آپ اپنے دروازہ کی چوکھٹ باقی رکھیں اسماعیل نے کہا وہ میرے والد تھے اور چوکھٹ سے تم مراد ہو گویا انہوں نے مجھے یہ حکم دیا کہ تمہیں اپنی زوجیت میں باقی رکھوں پھر ابراہیم کچھ مدت کے بعد پھر آئے اور اسماعیل کو زمزم کے قریب ایک درخت کے سایہ میں بیٹھے ہوئے اپنے تیر بناتے پایا جب اسماعیل نے انہیں دیکھا تو ان کی طرف بڑھے اور دونوں نے ایسا معاملہ کیا جیسے والد لڑکے سے اور لڑکا والد سے کرتا ہے ابراہیم نے کہا اے اسماعیل! اللہ نے مجھے ایک کام کا حکم دیا ہے انہوں نے عرض کیا کہ اس حکم کے مطابق عمل کیجئے ابراہیم بولے کیا تم میرا ہاتھ بٹاؤ گے؟ اسماعیل نے کہا ہاں! میں آپ کا ہاتھ بٹاؤں گا۔ ابراہیم نے کہا کہ اللہ نے مجھے یہاں بیت اللہ بنانے کا حکم دیا ہے اور آپ نے اس اونچے ٹیلے کی طرف اشارہ کیایعنی اس کے گردا گرد ان دونوں نے کعبہ کی دیواریں بلند کیں اسماعیل پتھر لاتے تھے اور ابراہیم تعمیر کرتے تھے حتیٰ کہ جب دیوار بلند ہوئی تو اسماعیل ایک پتھر کو اٹھا لائے اور اسے ابراہیم کے لئے رکھ دیا ابراہیم اس پر کھڑے ہو کر تعمیر کرنے لگے اور اسماعیل انہیں پتھر دیتے تھے اور دونوں یہ دعا کرتے رہے کہ اے پروردگار! ہم سے (یہ کام) قبول فرما بیشک تو ہی سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے پھر دونوں تعمیر کرنے لگے اور کعبہ کے گرد گھوم کر یہ کہتے جاتے تھے اے ہمارے پروردگار ہم سے (یہ کام) قبول فرما بیشک تو ہی سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔ (صحیح بخاری: ۳۳۶۴) ۲۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کہتے ہیں: لَمَّا کَانَ بَیْنَ إِبْرَاہِیمَ وَبَیْنَ أَہْلِہِ مَا کَانَ خَرَجَ بِإِسْمَاعِیلَ وَأُمِّ إِسْمَاعِیلَ وَمَعَہُمْ شَنَّۃٌ فِیہَا مَاء ٌ فَجَعَلَتْ أُمُّ إِسْمَاعِیلَ تَشْرَبُ مِنَ الشَّنَّۃِ فَیَدِرُّ لَبَنُہَا عَلٰی صَبِیِّہَا حَتّٰی قَدِمَ مَکَّۃَ فَوَضَعَہَا تَحْتَ دَوْحَۃٍ ثُمَّ رَجَعَ إِبْرَاہِیمُ إِلٰی أَہْلِہِ فَاتَّبَعَتْہُ أُمُّ إِسْمَاعِیلَ حَتّٰی لَمَّا بَلَغُوا کَدَائً نَادَتْہُ مِنْ وَرَائِہِ یَا إِبْرَاہِیمُ إِلٰی مَنْ تَتْرُکُنَا قَالَ إِلَی اللّٰہِ قَالَتْ رَضِیتُ بِاللّٰہِ قَالَ فَرَجَعَتْ فَجَعَلَتْ تَشْرَبُ مِنَ الشَّنَّۃِ وَیَدِرُّ لَبَنُہَا عَلٰی صَبِیِّہَا حَتّٰی لَمَّا فَنِیَ الْمَاء ُ قَالَتْ لَوْ ذَہَبْتُ فَنَظَرْتُ لَعَلِّی أُحِسُّ أَحَدًا قَالَ فَذَہَبَتْ فَصَعِدَتِ الصَّفَا فَنَظَرَتْ وَنَظَرَتْ ہَلْ تُحِسُّ أَحَدًا فَلَمْ تُحِسَّ أَحَدًا فَلَمَّا بَلَغَتِ الْوَادِیَ سَعَتْ وَأَتَتِ الْمَرْوَۃَ فَفَعَلَتْ ذٰلِکَ أَشْوَاطًا ثُمَّ قَالَتْ لَوْ ذَہَبْتُ فَنَظَرْتُ مَا فَعَلَ تَعْنِی الصَّبِیَّ فَذَہَبَتْ فَنَظَرَتْ فَإِذَا ہُوَ عَلٰی حَالِہِ کَأَنَّہُ یَنْشَغُ لِلْمَوْتِ فَلَمْ تُقِرَّہَا نَفْسُہَا فَقَالَتْ لَوْ ذَہَبْتُ فَنَظَرْتُ لَعَلِّی أُحِسُّ أَحَدًا فَذَہَبَتْ فَصَعِدَتْ الصَّفَا فَنَظَرَتْ وَنَظَرَتْ فَلَمْ تُحِسَّ أَحَدًا حَتّٰی أَتَمَّتْ سَبْعًا ثُمَّ قَالَتْ لَوْ ذَہَبْتُ فَنَظَرْتُ مَا فَعَلَ فَإِذَا ہِیَ بِصَوْتٍ فَقَالَتْ أَغِثْ إِنْ کَانَ عِنْدَکَ خَیْرٌ فَإِذَا جِبْرِیلُ قَالَ فَقَالَ بِعَقِبِہٖہٰکَذَاوَغَمَزَعَقِبَہُعَلَی الْأَرْضِ قَالَ فَانْبَثَقَ الْمَاء ُ فَدَہَشَتْ أُمُّ إِسْمَاعِیلَ فَجَعَلَتْ تَحْفِزُ قَالَ فَقَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَوْ تَرَکَتْہُ کَانَ الْمَاء ُ ظَاہِرًا قَالَ فَجَعَلَتْ تَشْرَبُ مِنْ الْمَاء ِ وَیَدِرُّ لَبَنُہَا عَلٰی صَبِیِّہَا قَالَ فَمَرَّ نَاسٌ مِنْ جُرْہُمَ بِبَطْنِ الْوَادِی فَإِذَا ہُمْ بِطَیْرٍ کَأَنَّہُمْ أَنْکَرُوا ذَاکَ وَقَالُوا مَا یَکُونُ الطَّیْرُ إِلَّا عَلٰی مَاء ٍ فَبَعَثُوا رَسُولَہُمْ فَنَظَرَ فَإِذَا ہُمْ بِالْمَاء ِ فَأَتَاہُمْ فَأَخْبَرَہُمْ فَأَتَوْا إِلَیْہَا فَقَالُوا یَا أُمَّ إِسْمَاعِیلَ أَتَأْذَنِینَ لَنَا أَنْ نَکُونَ مَعَکِ أَوْ نَسْکُنَ مَعَکِ فَبَلَغَ ابْنُہَا فَنَکَحَ فِیہِمُ امْرَأَۃً قَالَ ثُمَّ إِنَّہُ بَدَا لِإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ لِأَہْلِہِ إِنِّی مُطَّلِعٌ تَرِکَتِی قَالَ فَجَاء َ فَسَلَّمَ فَقَالَ أَیْنَ إِسْمَاعِیلُ فَقَالَتِ امْرَأَتُہُ ذَہَبَ یَصِیدُ قَالَ قُولِی لَہُ إِذَا جَاء َ غَیِّرْ عَتَبَۃَ بَابِکَ فَلَمَّا جَاء َ أَخْبَرَتْہُ قَالَ أَنْتِ ذَاکِ فَاذْہَبِی إِلٰی أَہْلِکِ قَالَ ثُمَّ إِنَّہُ بَدَا لِإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ لِأَہْلِہِ إِنِّی مُطَّلِعٌ تَرِکَتِی قَالَ فَجَاء َ فَقَالَ أَیْنَ إِسْمَاعِیلُ فَقَالَتْ امْرَأَتُہُ ذَہَبَ یَصِیدُ فَقَالَتْ أَلَا تَنْزِلُ فَتَطْعَمَ وَتَشْرَبَ فَقَالَ وَمَا طَعَامُکُمْ وَمَا شَرَابُکُمْ قَالَتْ طَعَامُنَا اللَّحْمُ وَشَرَابُنَا الْمَاء ُ قَالَ اللَّہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِی طَعَامِہِمْ وَشَرَابِہٖمْقَالَفَقَالَأَبُوالْقَاسِمِصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَرَکَۃٌ بِدَعْوَۃِ إِبْرَاہِیمَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِمَا وَسَلَّمَ قَالَ ثُمَّ إِنَّہُ بَدَا لِإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ لِأَہْلِہِ إِنِّی مُطَّلِعٌ تَرِکَتِی فَجَاء َ فَوَافَقَ إِسْمَاعِیلَ مِنْ وَرَاء ِ زَمْزَمَ یُصْلِحُ نَبْلًا لَہُ فَقَالَ یَا إِسْمَاعِیلُ إِنَّ رَبَّکَ أَمَرَنِی أَنْ أَبْنِیَ لَہُ بَیْتًا قَالَ أَطِعْ رَبَّکَ قَالَ إِنَّہُ قَدْ أَمَرَنِی أَنْ تُعِینَنِی عَلَیْہِ قَالَ إِذَنْ أَفْعَلَ أَوْ کَمَا قَالَ قَالَ فَقَامَا فَجَعَلَ إِبْرَاہِیمُیَبْنِی وَإِسْمَاعِیلُیُنَاوِلُہُ الْحِجَارَۃَ وَیَقُولَانِ {رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ} قَالَ حَتَّی ارْتَفَعَ الْبِنَاء ُ وَضَعُفَ الشَّیْخُ عَنْ نَقْلِ الْحِجَارَۃِ فَقَامَ عَلٰی حَجَرِ الْمَقَامِ فَجَعَلَ یُنَاوِلُہُ الْحِجَارَۃَ وَیَقُولَانِ {رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ}۔ …جب ابراہیم اور ان کی بیوی کے درمیان شکر رنجی ہوگئی تو اسماعیل اور ان کی والدہ کو لے کر نکلے اور ان کے پاس ایک مشکیزہ میں پانی تھا پس اسماعیل کی والدہ اس کا پانی پیتی رہیں اور ان کا دودھ اپنے بچہ کے لئے جوش مار رہا تھا حتیٰ کہ وہ مکہ پہنچ گئیں ابراہیم نے انہیں ایک درخت کے نیچے بٹھا دیا پھر ابراہیم اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ چلے تو اسماعیل کی والدہ ان کے پیچھے دوڑیں حتی کہ جب وہ مقام کدا میں پہنچے تو اسماعیل کی والدہ نے انہیں پیچھے سے آواز دی کہ اے ابراہیم! ہمیں کس کے سہارے چھوڑا ہے؟ ابراہیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے۔ اسماعیل کی والدہ نے کہا میں اللہ (کی نگرانی) پر رضا مند ہوں۔ ابن عباس b نے کہا پھر وہ واپس چلی گئیں اور اپنے مشکیزہ کا پانی پیتی رہیں اور ان کا دودھ اپنے بچہ کے لئے ٹپک رہا تھا حتیٰ کہ پانی ختم ہو گیا تو اسماعیل علیہ السلام کی والدہ نے کہا کہ کاش میں جا کر (ادھر ادھر) دیکھتی شاید مجھے کوئی دکھائی دے۔ ابن عباس b کہتے ہیں کہ وہ گئیں اور کوہ صفا پر چڑھ گئیں اور انہوں نے ادھر ادھر دیکھا خوب دیکھا کہ کوئی شخص نظر آ جائے لیکن کوئی شخص نظر نہیں آیا پھر جب وہ نشیب میں پہنچیں تو دوڑنے لگیں اور کوہ مروہ پر آ گئیں اسی طرح انہوں نے چند چکر لگائے پھر کہنے لگیں کاش میں جا کر اپنے بچہ کو دیکھوں کہ کیا حال ہے جا کر دیکھا تو اسماعیل کو اپنی سابقہ حالت میں پایا گویا ان کی جان نکل رہی ہے پھر ان کے دل کو قرار نہ آیا تو کہنے لگیں کہ کاش میں جا کر (ادھر ادھر) دیکھوں شاید کوئی مل جائے چنانچہ وہ چلی گئیں اور کوہ صفا پر چڑھ گئیں (ادھر ادھر) دیکھا اور خوب دیکھا مگر کوئی نظر نہ آیا حتیٰ کہ ایسے ہی انہوں نے پورے سات چکر لگائے پھر کہنے لگیں کاش میں جا کر اپنے بچہ کو دیکھوں کہ کس حال میں ہے تو یکایک ایک آواز آئی تو کہنے لگیں فریاد رسی کر اگر تیرے پاس بھلائی ہے تو اچانک جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا۔ ابن عباس b کہتے ہیں کہ پھر جبرائیل علیہ السلام نے اپنی ایڑی زمین پر مارییا زمین کو اپنی ایڑی سے دبایا ابن عباس b کہتے ہیں کہ (فورا) پانی پھوٹ پڑا اسماعیل علیہ السلام کی والدہ متحیر ہو گئیں اور گڑھا کھودنے لگیں ابن عباس b نے کہا کہ ابوالقاسمa نے فرمایا اگر وہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتیں تو پانی زیادہ ہوجاتا ابن عباس نے کہا کہ وہ یہ پانی پیتیں اور ان کے دودھ کی دھاریں ان کے بچہ کے لئے بہتی رہتیں۔ ابن عباس نے کہا کچھ لوگ قبیلہ جرہم کے وسط وادی سے گزرے تو انہوں نے پرندے دیکھے تو انہیں تعجب ہونے لگا اور کہنے لگے کہ یہ پرندے تو صرف پانی پر ہوتے ہیں سو انہوں نے اپنا ایک آدمی بھیجا اس نے جا کر دیکھا تو وہاں پانی پایا اس نے آ کر سب لوگوں کو بتایالہٰذا وہ لوگ اسماعیل علیہ السلام کی والدہ کے پاس آئے اور کہنے لگے اے اسماعیل علیہ السلام کی والدہ کیا تم ہمیں اجازت دیتی ہو کہ ہم تمہارے ساتھ قیام کریں؟ ان کا بچہ (اسماعیل) جب بالغ ہوا تو اسی قبیلہ کی ایک عورت سے نکاح ہو گیا ابن عباس b کہتے ہیں کہ پھر ابراہیم علیہ السلام کے دل میں آیا اور انہوں نے اپنی بیوی سے کہا میں اپنے چھوڑے ہوؤں کے حال سے واقف ہونا چاہتا ہوں ابن عباس کہتے ہیں ابراہیم آئے اور آ کر سلام کہا پھر پوچھا اسماعیل علیہ السلام کہاں ہیں؟ اسماعیل علیہ السلام کی بیوی نے کہا وہ شکار کے لیے گئے ہیں ۔ ابراہیم نے کہا جب وہ آجائیں تو ان سے کہنا کہ اپنے دروازہ کی چوکھٹ تبدیل کر دو جب وہ آئے اور ان کی بیوی نے انہیں (سب واقعہ بتایا) اسماعیل نے کہا کہ چوکھٹ سے مراد تم ہو لہٰذا تم اپنے گھر والوں کے پاس چلی جائو ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کہتے ہیں کہ پھر ابراہیم کے دل میں آیا تو انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں اپنے چھوڑے ہوؤں کے حال سے واقف ہونا چاہتا ہوں ابن عباس b کہتے ہیں کہ ابراہیم آئے اور پوچھا کہ اسماعیل کہاں ہیں؟ ان کی بیوی نے کہا شکار کو گئے ہیں اور آپ ٹھہرتے کیوں نہیں؟ کہ کچھ کھائیں پئیں ابراہیم نے کہا تم کیا کھاتے اور پیتے ہو؟ انہوں نے کہا ہمارا کھانا گوشت اور پینا پانی ہے ابراہیم نے دعا کی کہ اے اللہ ان کے کھانے پینے میں برکت عطا فرما ابن عباس نے کہا کہ نبی کریمa نے فرمایا کہ (مکہ میں کھانے پینے میں) ابراہیم کی دعا کی وجہ سے برکت ہے ابن عباس نے کہا پھر (چند روز بعد) ابراہیم کے دل میں آیا اور انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں اپنے چھوڑے ہوؤں کو دیکھنا چاہتا ہوں وہ آئے تو اسماعیل کو زمزم کے پیچھے اپنے تیروں کو درست کرتے ہوئے پایا پس ابراہیم نے کہا کہ اے اسمعیل! اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ اس کا ایک گھر بناؤں اسماعیل نے کہا پھر اللہ کے حکم کی تکمیل کیجئے۔ ابراہیم نے کہا کہ اس نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ تم اس کام میں میری مدد کرو۔ اسماعیل نے کہا میں حاضر ہوں یا جو بھی فرمایا۔ ابن عباس b نے کہا پھر دونوں کھڑے ہو گئے۔ ابراہیم علیہ السلام تعمیر کرتے تھے اور اسماعیل انہیں پتھر دیتے تھے اور دونوں کہہ رہے تھے کہ اے ہمارے پروردگار ہم سے (یہ کام) قبول فرما بیشک تو ہی سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے حتیٰ کہ دیواریں اتنی بلند ہو گئیں کہ ابراہیم اپنے بڑھاپے کی وجہ سے پتھر اٹھانے سے عاجز ہو گئے سو وہ مقام (ابراہیم) کے پتھر پر کھڑے ہو گئے اسماعیل انہیںپتھر دینے لگے اور کہتے تھے {رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ}۔(صحیح بخاری: ۳۳۶۵)