Blog
Books
Search Hadith

اللہ کے نبی اسحاق علیہ السلام اور پھر یعقوب علیہ السلام کے ذکر کا بیان

۔ (۱۰۳۵۴)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلْکَرِیْمُ بْنُ الْکَرِیْمِ بْنِ الْکَرِیْمِ بْنِ الْکَرِیْمِیُوْسُفُ بْنُ یَعْقُوْبَ بْنِ اِسْحٰقَ بْنِ اِبْرَاھِیْمَ۔)) (مسند احمد: ۵۷۱۲)

۔ سیدنا عبدا للہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کریم بن کریم بن کریم بن کریمیوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام تھے۔
Haidth Number: 10354
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۳۵۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۳۹۰، ۴۶۸۸ (انظر: ۵۷۱۲)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث ِ مبارکہ میں چار انبیائے کرام کی تعریف کی گئی ہے۔ کریم کے معانی معزز، شریف ، مہربان، پاکیزہ، باوقار، درگذر کرنے والا، وسیع الظرف، عالی ظرف، عمدہ، قابل قدر، قیمتی، سخی اور فیاض کے ہیں۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا مقصود یہ تھا کہ یہ چاروں ہستیاں معزز و مکرم بزرگ تھیں۔