Blog
Books
Search Hadith

اللہ کے نبی ایوب علیہ السلام کا ذکر

۔ (۱۰۳۵۸)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((بَیْنَمَا اَیُّوْبُیَغْتَسِلُ عُرْیَانًا خَرَّ عَلَیْہِ جَرَادٌ مِنْ ذَھَبٍ، فَجَعَلَ اَیُّوْبُیَحْثِیْ فِیْ ثَوْبِہٖفَنَادَاہُرَبُّہُ: یَا اَیُّوْبُ! اَ لَمْ اَکُنْ اُغْنِیْکَ عَمَّا تَرٰی؟ قَالَ: بَلٰی،یَا رَبِّ! وَ لٰکِنْ لَا غِنیً بِیْ عَنْ بَرَکَتِکَ۔)) (مسند احمد: ۸۱۴۴)

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایوب ننگے ہو کر غسل کر رہے تھے کہ سونے کی ٹڈیاں ان پر گر پڑیں، انھوں نے ان کو اپنے کپڑے میں جمع کرنا شروع کر دیا، ربّ تعالیٰ نے آواز دی: اے ایوب! کیا میں نے تجھے اس چیز سے غنی نہیں کر دیا، جو تو دیکھ رہا ہے؟ انھوں نے کہا: کیوں نہیں، اے میرے ربّ! لیکن تیری برکتوں سے مجھے کوئی غِنٰی نہیں۔
Haidth Number: 10358
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۳۵۸) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… ایوب علیہ السلام نے اس سونے کو اللہ تعالیٰ کی برکت سمجھ کر اکٹھا کرنا شروع کر دیا، نہ کہ مال سمجھ کر۔ معلوم ہوا کہ جب آدمی اکیلا ہو، اس وقت ننگا ہو کر نہا سکتا ہے، کیونکہ نہ اللہ تعالیٰ نے ایوب علیہ السلام کو ڈانٹا اور نہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ حدیث بیان کرنے کے بعد مزید کوئی وضاحت کی۔