Blog
Books
Search Hadith

اللہ کے نبییونس علیہ السلام کا ذکر

۔ (۱۰۳۶۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ جَعْفَرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مََا یَنْبَغِیْ لِنَبِیٍّ اَنْ یَقُوْلَ: اِنِّیْ خَیْرٌ مِنْ یُوْنُسَ بْنِ مَتّٰی۔)) قَالَ اَبُوْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ: وَحَدَّثَنَا ھَارُوْنُ بْنُ مَعْرُوْفٍ مِثْلَہُ۔ (مسند احمد: ۱۷۵۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کسی نبی کے لیے جائز نہیں کہ وہ یہ کہے: میںیونس بن متی سے بہتر ہوں۔
Haidth Number: 10361
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۳۶۱) تخریج: أخرجہ (انظر: )

Wazahat

فوائد:… ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {تِلْکَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَھُمْ عَلٰی بَعْضٍ} … یہ رسول ہیں، ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ (سورۂ بقرہ: ۲۵۳) اس آیت کا مطلب ہوا کہ بعض انبیاء ورسل کو بعض پر زیادہ فضیلت عطا کی گئی۔ ان احادیث ِ مبارکہ کا مقصود یہ ہے کہ کوئی نبی اور کوئی شخص از راہِ افتخار یا تنقیصیہ نہ کہے کہ وہ یونس علیہ السلام سے بہتر اور افضل ہے، اگر یونس علیہ السلام سے اعلی نبی اللہ تعالیٰ کی نعمت کا ذکر کرتے ہوئے یا کسی اور دینی فائدے کے لیے اپنی فضیلت کی بات بیان کرے تو ایسا کرنے میںکوئی حرج نہیں ہو گا، جیسا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((انا سید ولد آدم ولا فخر۔)) … میں اولادِ آدم کا سردارہوں، لیکن اس پر فخر نہیں ہے۔