Blog
Books
Search Hadith

ماشطہ بنت فرعون اور گہوارے میں کلام کرنے والوں کا بیان

۔ (۱۰۴۳۲)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَمَّا کاَنْتِ اللَّیْلَۃُ الَّتِیْ اُسْرِیَ بِیْ فِیْھَا اَتَتْ عَلَیَّ رَائِحَۃٌ طَیِّبَۃٌ فَقُلْتُ: یَاجِبْرِیْلُ! مَاھٰذِہِ الرَّائِحَۃُ الطَّیِّبَۃُ؟)) فَقَالَ: ھٰذِہِ رَائِحَۃُ مَاشِطَۃَ ابْنَۃِ فِرْعَوْنَ وَ اَوْلَادِھَا، قَالَ: قُلْتُ: ((وَ مَا شَاْنُھَا؟)) قَالَ: بَیْنَا ھِیْ تُمَشِّطُ ابْنَۃَ فِرْعَوْنَ ذَاتَ یَوْمٍ اِذْ سَقَطَتِ الْمِدْرٰی مِنْ یَدَیْھَا فَقَالَت: بِسْمِ اللّٰہِ، فَقَالَتْ لَھَا ابْنَۃُ فِرْعَوُنَ: اَبِیْ؟ قَالَتْ: لَا وَلٰکِنْ رَبِّیْ وَ رَبُّ اَبِیْکِ اللّٰہُ، قَالَتْ: اُخْبِرُہُ بِذٰلِکَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ فَاَخْبَرَتْہُ فَدَعَاھَا فَقَالَ: یَافُلَانَۃُ! وَ اِنَّ لَکَ رَبًّا غَیْرِیْ، قَالَتْ: نَعَمْ، رَبِّیْ وَ رَبُّکَ اللّٰہُ، (وَ فِیْ رِوَایَۃٍ: رَبِّیْ وَ رَبُّکَ مَنْ فِیْ السَّمَائِ) فَاَمَرَ بِبَقَرَۃٍ مِنْ نُحَاسٍ فَاُحْمِیَتْ ثُمَّ اَمَرَ بِھَا اَنْ تُلْقَی ھِیَ وَ اَوْلَادُھَا فِیْھَا، قَالَتْ لَہُ: اِنَّ لِیْ اِلَیْکَ حَاجَۃً، قَالَ: وَ مَا حَاجَتُکِ؟ قَالَتْ: اُحِبُّ اَنْ تَجْمَعَ عِظَامِیْ وَ عِظَامَ وَلَدِیْ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَ تُدْفِنُنَا، قَالَ: ذٰلِکَ لَکِ عَلَیْنَا مِنَ الْحَقِّ، قَالَ: فَاَمَرَ بِاَوْلَادِھَا فَاُلْقُوْا بَیْنَیَدَیْھَا وَاحِدًا وَاحِدًا اِلٰی اَنِ انْتَھٰی ذٰلِکَ اِلٰی صَبِیٍّ لَھَا مُرْضَعٍ وَ کَاَنَّھَا تَقَاعَسَتْ مِنْ اَجْلِہِ، فَقَالَ: فَقَالَ: یَااُمَّہْ! اِقْتَحِمِیْ فَاِنَّ عَذَابَ الدُّنْیَا اَھْوَنُ مِنْ عَذَابِ الْآخِرَۃِ فَاقْتَحَمَتْ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَکَلَّمَ اَرْبَعَۃُ صِغَارٍ، عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، وَ صَاحِبُ جُرَیْجٍ، وَ شَاھِدُ یُوْسُفَ، وَ ابْنُ مَاشِطَۃَ ابْنَۃِ فِرْعَوْنَ۔ (مسند احمد: ۲۸۲۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسراء والی رات کی بات ہے، مجھے بڑی پاکیزہ خوشبو محسوس ہوئی، میں نے کہا: اے جبریل! یہ پاکیزہ خوشبو کیسی ہے؟ اس نے کہا: یہ ماشطہ بنت فرعون اور اس کی اولاد کی خوشبو ہے، میں نے کہا: اس کا واقعہ کیا ہے؟ اس نے کہا: ایک دن وہ فرعون کی کسی بیٹی کی کنگھی کر رہی تھی، اچانک ہی جب کنگھی اس کے ہاتھ سے گری تو نے کہا: بسم اللہ، فرعون کی بیٹی نے کہا: بسم اللہ میں اللہ سے مراد میرا باپ ہے؟ اس نے کہا: نہیں، بلکہ اس سے مراد میرا اور تیرا ربّ اللہ ہے، ایک روایت میں ہے: اس سے مراد میرا اور تیرا وہ ربّ ہے، جو آسمانوں میں ہے ۔ اس نے کہا: کیا میں اپنے باپ فرعون کو یہ بات بتا دوں؟ اس نے کہا: جی بالکل، پس اس نے اس کو بتا دی، اس نے اپنی اس مسلمان بیٹی کو بلایا اور کہا: اے فلانہ! کیا میرے علاوہ بھی تیرا کوئی ربّ ہے؟ اس نے کہا: ہاں، بلکہ میرا ربّ بھی ہے اور تیرا بھی اور وہ اللہ ہے، ایک روایت میں ہے: میرا اور تیرا ربّ وہ جو آسمانوںمیں ہے، پس فرعون نے تانبے کی گائے کی شبیہ تیار کروائی، اس کو گرم کیا گیا، پھر اس نے حکم دیا کہ اس کو اور اس کی اولاد کو اس گائے میں ڈال دیا جائے۔ ماشطہ نے کہا: تیرے ذمے میری ایک ضرورت ہے، اس نے کہا: تیری ضرورت کیا ہے؟ اس نے کہا: میں پسند کرتی ہوں کہ تو میری ہڈیاں اور میرے بچوں کی ہڈیاں ایک کپڑے میں جمع کروا کر سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسراء والی رات کی بات ہے، مجھے بڑی پاکیزہ خوشبو محسوس ہوئی، میں نے کہا: اے جبریل! یہ پاکیزہ خوشبو کیسی ہے؟ اس نے کہا: یہ ماشطہ بنت فرعون اور اس کی اولاد کی خوشبو ہے، میں نے کہا: اس کا واقعہ کیا ہے؟ اس نے کہا: ایک دن وہ فرعون کی کسی بیٹی کی کنگھی کر رہی تھی، اچانک ہی جب کنگھی اس کے ہاتھ سے گری تو نے کہا: بسم اللہ، فرعون کی بیٹی نے کہا: بسم اللہ میں اللہ سے مراد میرا باپ ہے؟ اس نے کہا: نہیں، بلکہ اس سے مراد میرا اور تیرا ربّ اللہ ہے، ایک روایت میں ہے: اس سے مراد میرا اور تیرا وہ ربّ ہے، جو آسمانوں میں ہے ۔ اس نے کہا: کیا میں اپنے باپ فرعون کو یہ بات بتا دوں؟ اس نے کہا: جی بالکل، پس اس نے اس کو بتا دی، اس نے اپنی اس مسلمان بیٹی کو بلایا اور کہا: اے فلانہ! کیا میرے علاوہ بھی تیرا کوئی ربّ ہے؟ اس نے کہا: ہاں، بلکہ میرا ربّ بھی ہے اور تیرا بھی اور وہ اللہ ہے، ایک روایت میں ہے: میرا اور تیرا ربّ وہ جو آسمانوںمیں ہے، پس فرعون نے تانبے کی گائے کی شبیہ تیار کروائی، اس کو گرم کیا گیا، پھر اس نے حکم دیا کہ اس کو اور اس کی اولاد کو اس گائے میں ڈال دیا جائے۔ ماشطہ نے کہا: تیرے ذمے میری ایک ضرورت ہے، اس نے کہا: تیری ضرورت کیا ہے؟ اس نے کہا: میں پسند کرتی ہوں کہ تو میری ہڈیاں اور میرے بچوں کی ہڈیاں ایک کپڑے میں جمع کروا کر
Haidth Number: 10432
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۴۳۲) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ الطبرانی: ۱۲۲۸۰، وابن حبان: ۲۹۰۳(انظر: ۲۸۲۱)

Wazahat

فوائد:… عیسی بن مریم علیہ السلام کی معجزانہ ولادت کے بعد جب لوگوں نے سیدہ مریم علیہا السلام کے بارے تہمت زدہ باتیں کیں، اس وقت عیسی علیہ السلام نے کلام کیا تھا، سورۂ مریم کے اوائل میں یہ واقعہ موجود ہے۔ صاحب ِ جریج کا ذکر حدیث نمبر (۱۰۴۳۴) میں آ رہا ہے۔ یوسف علیہ السلام کے گواہ کا واقعہ یہ ہے: یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب عزیز مصر کی بیوی نے یوسف علیہ السلام کو برائی کی دعوت دی تھی،یوسف علیہ السلام پاکدامن رہنے کے لیے باہر دوڑے اور کیا دیکھا کہ دروازے پر عزیز مصر موجود ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَاسْتَبَقَا الْبَابَ وَقَدَّتْ قَمِیْصَہ مِنْ دُبُرٍ وَّاَلْفَیَا سَیِّدَہَا لَدَا الْبَابِ قَالَتْ مَا جَزَاء ُ مَنْ اَرَادَ بِاَہْلِکَ سُوْء ًا اِلَّآ اَنْ یُّسْجَنَ اَوْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ۔ قَالَ ہِیَ رَاوَدَتْنِیْ عَنْ نَّفْسِیْ وَشَہِدَ شَاہِدٌ مِّنْ اَہْلِہَا اِنْ کَانَ قَمِیْصُہ قُدَّ مِنْ قُبُلٍ فَصَدَقَتْ وَہُوَ مِنَ الْکٰذِبِیْنَ ۔} … اور دونوں دروازے کی طرف دوڑے اور اس عورت نے اس کی قمیص پیچھے سے پھاڑ دی اور دونوں نے اس کے خاوند کو دروازے کے پاس پایا، اس عورت نے کہا کیا جزا ہے اس کی جس نے تیری گھر والی کے ساتھ برائی کا ارادہ کیا، سوائے اس کے کہ اسے قید کیا جائے،یا دردناک سزا ہو۔ اس (یوسف) نے کہا اسی نے مجھے میرے نفس سے پھسلایا ہے اور اس عورت کے گھر والوں سے ایک گواہ نے گواہی دی اگر اس کی قمیص آگے سے پھاڑی گئی ہو تو عورت نے سچ کہا اور یہ جھوٹوں سے ہے۔ (سورۂ یوسف: ۲۵، ۲۶) حافظ ابن کثیر نے کہا: یوسف اپنے آپ کو بچانے کے لیے وہاں سے دروازے کی طرف دوڑے اور یہ عورت آپ کو پکڑنے کے ارادے سے آپ کے پیچھے بھاگی، پیچھے سے کرتا اس کے ہاتھ میں آگیا، اس نے زور سے اپنی طرف گھسیٹا، جس سے یوسف علیہ السلام پیچھے کی طرف گر جانے کے قریب ہوگئے، لیکن پھر آپ نے آگے کو زور لگا کر دوڑ جاری رکھی، اس میں کرتا پیچھے سے بالکل بری طرح پھٹ گیا اور دونوں دروازے پر پہنچ گئے، دیکھتے ہیں کہ عورت کا خاوند موجود ہے، اسے دیکھتے ہی اس نے چال چلی اور فوراً ہی سارا الزام یوسف علیہ السلام کے سر تھوپ دیا اور اپنی پاک دامنی بلکہ عصمت اور مظلومیت جتانے لگی، سوکھا سامنہ بنا کر اپنے خاوند سے اپنی بپتا اور پھر پاکیزگی بیان کرتے ہوئے کہتی ہے: فرمائیے حضور جو آپ کی بیوی سے بدکاری کا ارادہ رکھے اس کی کیا سزا ہونی چاہیے؟ قید سخت یا بری مار سے کم تو ہرگز کوئی سزا اس جرم کی نہیں ہو سکتی۔ اب جب کہ یوسف علیہ السلام نے اپنی آبرو کو خطرے میں دیکھا اور خیانت کی بدترین تہمت لگتی دیکھی تو اپنے اوپر سے الزام ہٹانے اور صاف اور سچی حقیقت کے ظاہر کر دینے کے لیے فرمایا کہ حقیقتیہ ہے کہ یہی میرے پیچھے پڑی تھیں، میرے بھاگنے پر مجھے پکڑ رہی تھی،یہاں تک کہ میرا کرتا بھی پھاڑ دیا۔ اس عورت کے قبیلے سے ایک گواہ نے گواہی دی اور مع ثبوت و دلیل ان سے کہا کہ پھٹے ہوئے پیرہن کو دکھ لو، اگر وہ سامنے کے رخ سے پھٹا ہوا ہے تو ظاہر ہے کہ عورت سچی ہے اور یہ جھوٹا ہے، اس نے اسے اپنی طرف لانا چاہا اس نے اسے دھکے دیئے، روکا منع کیا ہٹایا، اس میں سامنے سے کرتا پھٹ گیا تو واقع قصور وار مرد ہے اور عورت جو اپنی بے گناہی بیان کرتی ہے وہ سچی ہے، فی الواقع اس صورت میں وہ سچی ہے۔ اور اگر اس کا کرتا پیچھے سے پھٹا ہوا پاؤ تو عورت کے جھوٹ اور مرد کے سچ ہو نے میں شبہ نہیں۔ ظاہر ہے کہ عورت اس پر مائل تھی،یہ اس سے بھاگا، وہ دوڑی ، پکڑا ، کرتا ہاتھ میں آگیا، اس نے اپنی طرف گھسیٹا، اس نے اپنی جانب کھینچا، وہ پیچھے کی طرف سے پھٹ گیا۔ کہتے ہیںیہ گواہ بڑا آدمی تھا، جس کے منہ پر داڑھی تھی،یہ عزیز مصر کا خاص آدمی تھا اور پوری عمر کا مرد تھا۔ اور زلیخا کے چچا کا لڑکا تھا، زلیخا بادشاہ وقت ریان بن ولید کی بھانجی تھی۔ لیکن دوسرا قول یہ ہے کہ یہ ایک چھوٹا سا دودھ پیتا گہوارے میں جھولتا بچہ تھا۔ عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے قول سے معلوم ہو رہا ہے کہہ یہ شیر خوار بچہ تھا۔