Blog
Books
Search Hadith

کفل اور ذی الکفل کے قصے کا بیان

۔ (۱۰۴۳۹)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَقَدْ سَمِعْتُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَدِیْثًا لَوْ لَمْ أَسْمَعْہُ اِلَّا مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ حَتّٰی عَدَّ سَبْعَ مِرَارٍ وَلٰکِنْ قَدْ سَمِعْتُہُ أَکْثَرَ مِنْ ذٰلِکَ قَالَ: ((کَانَ الْکِفْلُ مِنْ بَنِیْ اِسْرَائِیْلَ لَا یَتَوَرَّعُ مِنْ ذَنْبٍ عَمِلَہُ، فَأَتَتَہُ اِمْرَأَۃٌ فَأَعْطَاھَا سِتِّیْنَ دِیْنَارًا عَلَی أَنْ یَطَأَھَا، فَلَمَّا قَعَدَ مِنْھَا مَقْعَدَ الرََّجُلِ مِنِ امْرَأَتِہِ أَرْعَدَتْ وَبَکَتْ ، فَقَالَ: مَا یُبْکِیْکِ أَ کْرَھْتُکِ؟ قَالَتْ: لَا وَلٰکِنْ ھٰذَا عَمْلٌ لَمْ أَعْمَلْہُ قَطُّ، وَاِنَّمَا حَمَلَنِیْ عَلَیْہِ الْحَاجَۃُ، قَالَ: فَتَفْعَلِیْنَ ھٰذَا وَلَمْ تَفْعَلِیْہِ قَطُّ، قَالَ: ثُمَّ نَزَلَ فَقَالَ: اذْھَبِیْ فَالدَّنَانِیْرُ لَکِ، ثُمَّ قَالَ: وَاللّٰہِ! لَا یَعْصِی اللّٰہَ الْکِفْلُ أَبَدًا، فَمَاتَ مِنْ لَیْلَتِہِ فَأَصْبَحَ مَکْتُوْبًا عَلٰی بَابِہٖقَدْغَفَرَاللّٰہُلِلْکِفْلِ۔)) (مسنداحمد: ۴۷۴۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایک حدیث سنی، اگر میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایک بار، یا دو بار، یہاں تک کہ انھوں سات بار کا ذکرکیا، بلکہ میں نے اس سے بھی زیادہ دفعہ سنی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کفل کا تعلق بنو اسرائیل سے تھا، وہ کسیگناہ سے نہیں بچتا تھا، ایک دن ایک خاتون اس کے پاس آئی، اس نے اس کو اس شرط پر ساٹھ دینار دیئے کہ وہ اس سے زنا کرے گا، پس جب وہ اس خاتون سے خاوند کی طرح بیٹھ گیا تو اس پر کپکپی طاری ہو گئی اور وہ رونے لگ گئی، اس نے کہا: تو کیوں رو رہی ہے، کیا میں نے تجھے مجبور کیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، دراصل بات یہ ہے کہ میں نے یہ جرم کبھی بھی نہیںکیاتھا، بس آج حاجت نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کر دیا ہے، اس نے کہا: تو اب یہ جرم کر رہی ہے، جبکہ اس سے پہلے تو نے کبھی ایسے نہیں کیا، پھر وہ اس سے ہٹ گیا اور کہا: تو چلی جا اور یہدینار بھی تیرے ہیں، پھر اس نے کہا: اللہ کی قسم! اب کفل کبھی بھی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کرے گا، پھر وہ اسی رات کو مر گیا، صبح کے وقت اس کے دروازے پر لکھا ہوا تھا کہ تحقیق اللہ تعالیٰ نے کفل کو بخش دیا ہے۔
Haidth Number: 10439
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۴۳۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، سعد مولی طلحۃ، لایعرف الا بحدیث واحد، وھو حدیث الکفل، قالہ ابو حاتم، أخرجہ الترمذی: ۲۴۹۶ (انظر: ۴۷۴۷)

Wazahat

فوائد:… کفل اور ذوالکفل دو الگ الگ نام ہیں، اللہ تعالیٰ نے سورۂ انبیاء اور سورہ ٔ ص میں انبیائے کرام کے ساتھ ذوالکفل کا ذکر کیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بھی نبی تھا، بعض اہل علم کا خیال ہے کہ ذوالکفل کوئی نیک اور انصاف پرست حکمران تھا، نبی نہیں تھا۔ کفل کے بارے میں مشہور یہ ہے کہ یہ کوئی گنہگار آدمی تھا، پھر اس نے توبہ کی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ قبول کرلی، مذکورہ بالا ضعیف حدیث میں اسی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔