Blog
Books
Search Hadith

امیہ بن ابی صلت اور اس کے چند اشعارکا

۔ (۱۰۴۵۱)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِیْدِ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ اسْتَنْشَدَہُ مِنْ شِعْرِ أُمَّیَۃَ بْنِ أَبِی الصَّلْتِ، قَالَ: فَأَنْشَدَہُ مِائَۃَ قَافِیَۃٍ، قَالَ: فَلَمْ أُنْشِدْہُ شَیْئًا اِلَّا قَال: ((اِیْہِ، اِیْہِ۔)) حَتّٰی اِذَا اسْتَفْرَغْتُ مِنْ مِائَۃِ قَافِیَۃٍ قَالَ: ((کَادَ أَنْ یُسْلِمَ۔)) (مسند احمد: ۱۹۶۹۳)

۔ سیدنا شرید بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ امیہ بن ابی صلت کے شعر پڑھے، پس میں نے سو قافیے پڑھ دیئے، میں جب بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کا کوئی کلام سناتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: اور سناؤ، اور سناؤ۔ یہاں تک کہ جب میں سو قافیوں سے فارغ ہو گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قریب تھا کہ امیہ مسلمان ہو جاتا۔
Haidth Number: 10451
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۴۵۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۲۵۵(انظر: ۱۹۴۶۴)

Wazahat

فوائد:… امیہ بن ابی صلت نے اتنے عمدہ اشعار کہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بھی اشعار پسند کیے، لیکن اس شخص کو اسلام نصیب نہ ہو سکا۔