Blog
Books
Search Hadith

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعض اسمائے شریفہ اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے انبیاء کے اول، آخر اور افضل ہونے کا بیان

۔ (۱۰۴۶۴)۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ بَیْنَمَا أَنَا أَمْشِیْ فِیْ طَرِیْقِ الْمَدِیْنَۃِ اِذَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَمْشِیْ فَسَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: ((أَنَا مُحَمَّدُ وَأَنَا أَحْمَدُ وَنَبِیُّ الرَّحْمَۃِ وَنَبِیُّ التَّوْبَۃِ وَالَحَاشِرُ وَالْمُقَفّٰی وَنَبِیُّ الْمَلَاحِمِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۸۳۸)

۔ سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں مدینہ کے کسی راستے پر چل رہا تھا، اتفاق سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی وہاں چل رہے تھے، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، میں نبی رحمت ، نبی توبہ، حاشر، مُقَفّی اور نبی ملاحم ہوں۔
Haidth Number: 10464
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۴۶۴) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ الترمذی فی الشمائل : ۳۶۰، والبزار: ۲۸۸۷ (انظر: ۲۳۴۴۵)

Wazahat

فوائد:… مزید بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صفاتی نام ثابت ہیں، جیسے رحیم، رسول اللہ، نبی اللہ، مدثر، مزمل، خلیل۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے ننانوے اسمائے حسنی کی طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ننانوے اسمائے گرامی مرتّب کر دینا بے حقیقت بات ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شان میں غلوّ کرتے ہوئے بعض نام ترتیب دیئے گئے، جیسے طٰہٰ، یٰسٓ، حٰمٓ۔ یہ اللہ تعالیٰ کے کلام کے ایسے الفاظ ہیں کہ ہم جن کے معانی تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ قرآن و حدیث میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جن اسمائے گرامی ٔ قدر کا ذکر ہے، ان ہی پر اکتفا کرنا چاہیے۔