Blog
Books
Search Hadith

پاک دامن سیدہ خدیجہ بنت خویلد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ساتھ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شادی کا بیان

۔ (۱۰۴۷۵)۔ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ وَذَکَرَ بِنَائَ الْکَعْبَۃِ فِی الْجَاھِلِیَّۃِ قَالَ: فَھَدَمَتْھَا قُرَیْشٌ وَجَعَلُوْا یَبْنُوْنَھَا بِحِجَارَۃِ الْوَادِی تَحْمِلُھَا قُرَیْشٌ عَلٰی رِقَابِھَا فَرَفَعُوْھَا فِی السَّمَائِ عِشْرِیْنَ ذِرَاعًا، فَبَیْنَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَحْمِلُ حِجَارَۃً مِنْ أَجْیَادٍ وَعَلَیْہِ نَمِرَۃٌ فََضَاقَتْ عَلَیْہِ النَّمِرَۃُ فَذَھَبَ یَضَعُ النَّمِرَۃَ عَلٰی عَاتِقِہِ فَیُرٰی عَوْرَتُہُ مِنْ صِغَرِ النَّمِرَۃِ ، فَنُوْدِیَیَا مُحَمَّدُ! خَمِّرْ عَوْرَتَکَ، (وَفِیْ رِاوَیَۃٍ: فَنُوْدِیَ لَاتَکْشِفْ عَوْرَتَکَ فَأَلْقَی الْحَجَرَ وَلَبِسَ ثَوْبَہُ) فَلَمْ یُرَ عُرْیَانًا بَعْدَ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۲۴۲۱۰)

۔ سیدنا ابو طفیل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ جاہلیت میں کعبہ کی تعمیر کا ذکر کر رہے تھے، انھوں نے کہا: قریش نے کعبہ کو گرایا اور پھر اس کو وادی کے پتھروں سے بنانا شروع کیا، وہ اپنی گردنوں پر پتھر اٹھا کر لاتے، انھوں نے عمارت کو بیس ہاتھ بلند کیا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی اجیاد سے پتھر اٹھا اٹھا کر لاتے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک دھاری دار چادر باندھی ہوئی تھی، وہ چادر تنگ تھی، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو اپنے کندھے پر رکھنا چاہا تو اس کے چھوٹا ہونے کی وجہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پردے کے مقامات نظر آنے لگے، کسی نے آواز دی: اے محمد! اپنی شرمگاہ پر پردہ کرو، ایک روایت میں ہے: پس آپ کو آواز دی گئی: اپنی شرمگاہ کو ننگا نہ کرو، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پتھر پھینک دیا اور چادر باندھ لی، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ننگی حالت میں نہیں دیکھا گیا۔
Haidth Number: 10475
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۴۷۵) تخریج: اسنادہ قوی، أخرجہ عبد الرزاق: ۹۱۰۶ (انظر: ۲۱۸۰۰)

Wazahat

Not Available