Blog
Books
Search Hadith

وحی کی ابتدائ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف نزولِ وحی کی کیفیت اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا جبریل علیہ السلام کو دیکھنا

۔ (۱۰۴۹۲)۔ عَنْ عَمَّارٍ مَوْلٰی بَنِیْ ھَاشِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ کَمْ اَتٰی لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ مَاتَ؟ قَالَ: مَا کُنْتُ أُرٰی مِثْلَکَ فِیْ قَوْمِہِ یَخْفٰی عَلَیْکَ ذٰلِکَ، قَالَ: قُلْتُ: اِنِّی سَأَلْتُ فَاخْتُلِفَ عَلَیَّ، فَاَحْبَبْتُ أَنْ أَعْلَمَ قَوْلَکَ فِیْہِ، قَالَ: اَ تَحْسِبُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: أَمْسِکْ أَرْبَعِیْنَ بُعِثَ لَھَا، وَخَمْسَ عَشْرَۃَ، أَقَامَ بِمَکَّۃَیَأْمَنُ وَیَخَافُ، وَعَشْرًا مُھَاجِرًا بِالْمَدِیْنَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۶۴۰)

۔ مولائے بنی ہاشم عمار سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے سوال کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کے وقت کتنی عمر تھی؟ انھوں نے کہا: میرا خیال نہیں تھا کہ تیرے جیسا آدمی، جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قوم میں رہا اور تجھ پر یہ چیز مخفی ہے، میں نے کہا: میں نے پوچھا تو ہے، لیکن مجھ پر اختلاف کیا گیا ہے، اس لیے میں نے چاہا کہ اس بارے میں تیرے قول کا علم ہو جائے، انھوں نے کہا: کیا تو شمار کر سکتا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: جمع کر، چالیس برس کی عمر میںآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو مبعوث کیا گیا، پھر آپ مکہ مکرمہ میں پندرہ سال رہے، اس دور میں امن بھی تھا اور خوف بھی، پھر جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہجرت کر کے مدینہ منورہ آ گئے تو وہاں دس سال قیام کیا۔
Haidth Number: 10492
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۴۹۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۳۵۳ (انظر: ۲۶۴۰)

Wazahat

Not Available