Blog
Books
Search Hadith

وحی کی ابتدائ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف نزولِ وحی کی کیفیت اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا جبریل علیہ السلام کو دیکھنا

۔ (۱۰۵۰۰)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: اِنْ کَانَ لَیَنْزِلُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْغَدَاۃِ الْبَارِدَۃِ ثُمَّّ تَفِیْضُ جَبْھَتُہُ عَرَقًا۔ (مسند احمد: ۲۴۸۱۳)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: سردی والی صبح کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی، لیکن پھر بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پیشانی سے پسینہ بہنے لگتا تھا۔
Haidth Number: 10500
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۰۰) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۳۳۳(انظر: ۲۴۳۰۹)

Wazahat

فوائد:… نزول وحی کے وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر دباؤ پڑتا تھا، جیسا کہ اگلی حدیث سے بھی معلوم ہورہا ہے، مزید دیکھیں حدیث نمبر (۱۰۴۸۹)