Blog
Books
Search Hadith

وحی کی ابتدائ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف نزولِ وحی کی کیفیت اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا جبریل علیہ السلام کو دیکھنا

۔ (۱۰۵۰۳)۔ عَنْھَا اَیْضًا اِنَّ الْحٰرِثَ بْنَ ھِشَامٍ سَأَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِ کَیْفَیَأْتِیْکَ الْوَحْیُ؟ قَالَ: ((أَحْیَانًایَأْتِیْنِیْ مَلَکٌ مِثْلَ صَلْصَلَۃِ الْجَرْسِ وَھُوَ أَشَدُّ عَلَیَّ، ثُمَّّ یُفْصَمُ عَنِّیْ وَقَدْ وَعَیْتُ، وَأَحْیَانًایَأْتِیْنِیْ مَلَکٌ فِیْ مِثْلِ صُوْرَۃِ الرَّجُلِ فَأَعِیْ مَا یَقُوْلُ۔)) (مسند احمد: ۲۵۷۶۶)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا حارث بن ہشام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا کہ آپ کے پاس وحی کیسے آتی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کبھی کھبی تو فرشتہ اس طرح آتا ہے کہ گھنٹی کی گونج کی سی آواز آتی ہے، یہ کیفیت مجھ پر بڑی گراں گزرتی ہے، لیکن جب وہ مجھ سے جدا ہوتا ہے تو میں اس وحی کو یاد کر چکا ہوتا ہوں اور بسا اوقات فرشتہ مرد کی صورت میں آتا ہے، پھر جو کچھ وہ کہتا ہے، میں اس کو یاد کر لیتا ہوں۔
Haidth Number: 10503
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۰۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۲۱۵، ومسلم: ۲۳۳۳ (انظر: ۲۵۲۵۲)

Wazahat

Not Available