Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کا اپنے نبی کو دعوت کا اظہار و اعلان کرنے کا حکم دینا اور کفارِ قریش کا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ مسلمان ہونے والے کمزوروں کو ایذا دینا

۔ (۱۰۵۱۳)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَابَنِیْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ! اشْتَرُوْا أَنْفُسَکُمْ مِنَ اللّٰہِ، یَاصَفِیَّۃُ عَمَۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ! وَ یَافَاطِمَۃُ بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰہ! اشْتَرِیَا أَنْفُسَکُمَا مِنَ اللّٰہِ، لَااُغْنِیْ عَنْکُمَا مِنَ اللّٰہِ شَیْئًا، سَلَانِیْ مِنْ مَالِیْ مَاشِئْتُمَا۔)) (مسند احمد: ۹۷۹۲)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے بنو عبد المطلب! اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ سے خرید لو، اے صفیہ! اللہ کے رسول کی پھوپھی! اے فاطمہ بنت ِ محمد! اپنے نفسوں کو اللہ تعالیٰ سے آزاد کروا لو، میں اللہ تعالیٰ کے ہاں تم سے کچھ بھی کفایتنہیں کر سکوں گا، البتہ میرے مال سے جو چاہو سوال کر سکتی ہو۔
Haidth Number: 10513
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۱۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۵۲۷، ومسلم: ۲۰۶ (انظر: ۹۷۹۳)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدہ صفیہ اور سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کی دنیوی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن آخرت کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔