Blog
Books
Search Hadith

سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی تاریخِ وفات اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سیدہ عائشہ اور سیدہ سودہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے شادی کرنا

۔ (۱۰۵۵۱)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: تَزَوَّجَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُتَوَفَّی خَدِیْجَۃَ، قَبْلَ مَخْرِجِہِ اِلَی الْمَدِیْنَۃِ بِسَنَتَیْنِ أَوْ ثَلَاثٍ وَأَنَا بِنْتُ سَبْعِ سِنِیْنَ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۲۹)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے سے دو یا تین سال پہلے مجھ سے نکاح کیا تھا، اس وقت میری عمر سات برس تھی،یہ سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی وفات کے دنوں کی بات ہے۔
Haidth Number: 10551
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۵۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ البخاری: ۳۸۹۴، ۵۱۳۳، ۵۱۳۴، ومسلم: ۱۴۲۲(انظر: ۲۶۳۹۷)

Wazahat

فوائد:… سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو دورِ جاہلیت میں طاہرہ کہا جاتا تھا، راجح قول کے مطابق سیدہ نے ماہِ رمضان ۱۰؁نبوی میں وفات پائی، انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ پچیس برس گزارے اور اس طرح عرصۂ دراز تک یہ عظیم خاتون نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سہارا بنی رہی۔