Blog
Books
Search Hadith

ام المؤمنین سیدہ خدیجہ بنت خویلد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی فضیلت اور اس چیز کا بیان کہ سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سب سے پہلے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر ایمان لائیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تصدیق کی

۔ (۱۰۵۵۵)۔ عَنْ اِسْمَاعِیْلَیَعْنِیْ اِبْنَ أَبِیْ خَالِدٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ أَوْفٰی صَاحِبِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : أَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَشَّرَ خَدِیْجَۃَ ؟ قَالَ: نَعَمْ، بَشَّرَھَا بِبَیْتٍ فِی الْجَنَّۃِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِیْہِ وَلَا نَصَبَ، قَالَ یَعْلٰی: وَقَالَ مَرَّۃً: لَاصَخَبَ أَوْ لَالَغْوَ فِیْہِ وَلَا نَصَبَ۔ (مسند احمد: ۱۹۳۵۶)

۔ اسماعیل بن ابی خالد سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے صحابی ٔ رسول سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: کیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو خوشخبری دی تھی؟ انھوں نے کہا: ہاں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو جنت میںیاقوت کے موتیوں سے بنے ہوئے ایک گھر کی خوشخبری دی تھی، اس گھر میں شور ہو گا نہ تھکاوٹ، ایک روایت میں ہے: اس میں شور یا لغو بات نہیں ہو گی اور نہ تھکاوٹ۔
Haidth Number: 10555
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۵۵) تخریج:أخرجہ البخاری: ۱۷۹۲، ومسلم: ۲۴۳۳ (انظر: ۱۹۱۴۳)

Wazahat

فوائد:… سیدہ خدیجہ کے جنت والے گھر کی صفات بھی بیان کر دی گئی ہیں۔