Blog
Books
Search Hadith

ام المؤمنین سیدہ خدیجہ بنت خویلد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی فضیلت اور اس چیز کا بیان کہ سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سب سے پہلے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر ایمان لائیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تصدیق کی

۔ (۱۰۵۵۶)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: مَا غِرْتُ عَلَی اِمْرَأَۃٍ مَا غِرْتُ عَلٰی خَدِیْجَۃَ، وَلَقَدْ ھَلَکَتْ قَبْلَ أَنْ یَتَزَوَّجَنِیْ بِثَلَاثِ سِنِیْنَ، لِمَا کُنْتُ أَسْمَعُہُ یَذْکُرُھَا وَلَقَدْ أَمَرَہُ رَبُّہُ أَنْ یُبَشِّرَھَا بِبَیْتٍ مِنْ قَصَبٍ فِی الْجَنَّۃِ، وَاِنْ کَانَ لَیَذْبَحُ الشَّاۃَ، ثُمَّّ یُھْدِیْ فِیْ خُلَّتِھَا مِنْھَا۔ (مسند احمد: ۲۴۸۱۴)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کسی عورت پر اتنی غیرت نہیں کی، جتنی مجھے سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا پر غیرت آئی، حالانکہ وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی میرے ساتھ شادی کرنے سے تین سال پہلے وفات پا گئی تھیں، اس غیرت کی وجہ یہ تھی کہ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کثرت سے ان کا ذکر کرتے ہوئے سنتی تھی اور ربّ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کو جنت میںیاقوت والے موتیوں کے گھر کی خوشخبری دیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب بکری ذبح کرتے تھے تو اس میں کچھ حصہ سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی سہیلیوں کو ارسال کرتے تھے۔
Haidth Number: 10556
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۵۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۰۰۴، ۷۴۸۴، ومسلم: ۲۴۳۵ (انظر: ۲۴۳۱۰)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم کی دعوت پر سب سے پہلے لبیک کہنے والی، گھبراہٹوں میںآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سہارا بننے والی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر اپنا سرمایا لٹا دینے والی آپ کی وفادار بیوی سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانیوں کی قدر کی اور انھیں جنت میں گھر کی بشار ت سنوا دی۔