Blog
Books
Search Hadith

ام المؤمنین سیدہ خدیجہ بنت خویلد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی فضیلت اور اس چیز کا بیان کہ سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سب سے پہلے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر ایمان لائیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تصدیق کی

۔ (۱۰۵۵۸)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِمَعْنَاہُ۔ (مسند احمد: ۱۲۴۱۸)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسی طرح کی حدیث ِ نبوی بیان کی۔
Haidth Number: 10558
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۵۸) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ الترمذی: ۳۸۷۸ (انظر: ۱۲۳۹۱)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کا متن یہ ہے: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((حَسْبُکَ مِنْ نِسَاء ِ الْعَالَمِینَ مَرْیَمُ ابْنَۃُ عِمْرَانَ وَخَدِیجَۃُ بِنْتُ خُوَیْلِدٍ وَفَاطِمَۃُ ابْنَۃُ مُحَمَّدٍ وَآسِیَۃُ امْرَأَۃُ فِرْعَوْنَ۔)) … جہانوں کی خواتین میں چار عورتیں تجھے کافی ہیں: مریم بنت عمران، خدیجہ بنت ِ خویلد، فاطمہ بنت محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آسیہ، جو کہ فرعون کی بیوی تھیں۔ کیا عظمت ہے ان چار عظیم خواتین کی،سیدنا ابو موسی اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((کَمُلَ مِنْ الرِّجَالِ کَثِیرٌ وَلَمْ یَکْمُلْ مِنَ النِّسَاء ِ إِلَّا مَرْیَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَآسِیَۃُ امْرَأَۃُ فِرْعَوْنَ وَفَضْلُ عَائِشَۃَ عَلَی النِّسَاء ِ کَفَضْلِ الثَّرِیدِ عَلٰی سَائِرِ الطَّعَامِ۔)) … مردوں میں تو بہت زیادہ نے کمال حاصل کیا، لیکن خواتین میں صرف سیدہ مریم بنت عمران اور فرعون کی بیوی سیدہ آسیہ علیہما السلام درجۂ کمال تک پہنچ سکیں، اور سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی فضیلت باقی خواتین پر اس طرح ہے، جیسے ثرید کی باقی کھانوں پر ہے۔ (صحیح بخاری: ۴۹۹۸، صحیح مسلم: ۴۴۵۹