Blog
Books
Search Hadith

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چچا ابو طالب کی وفات کے بعد قریش کا آپ کو سخت ایذا پہنچانا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا مدد طلب کرنے کے لیے طائف کی طرف جانا، لیکن ان کا بہت بری طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ردّ کر دیا

۔ (۱۰۵۶۲)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ خَالِدٍ الْعَدْوَانِیِّ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّہُ أَبْصَرَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ مَشْرِق ثَقِیْفٍ وَھُوَ قَائِمٌ عَلٰی قَوْسٍ أَوْ عَصًا حِیْنَ أَتَاھُمْ یَبْتَغِیْ عِنْدَھُمُ النَّصْرَ، قَالَ: فَسَمِعْتُہُ یَقْرَأُ {وَالسَّمَائِ وَالطَّارِقِ} حَتّٰی خَتَمَھَا، قَالَ: فَوَعَیْتُھَا فِی الْجَاھِلِیَّۃِ وَأَنَا مُشْرِکٌ، ثُمَّّ قَرَأْتُھَا فِی الْاِسْلَامِ، قَالَ: فَدَعَتْنِیْ ثَقِیْفٌ فَقَالُوْا: مَاذَا سَمِعْتَ مِنْ ھٰذَا الرَّجُلِ؟ فَقَرَأْتُھَا عَلَیْھِمْ، فَقَالَ مَنْ مَعَھُمْ مِنْ قُرَیْشٍ: نَحْنُ أَعْلَمُ بِصَاحِبِنَا، لَوْ کُنَّا نَعْلَمُ مَا یَقُوْلُ حَقًّا لَتَبِعْنَاہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۶۶)

۔ سیدنا خالد عدوانی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بنو ثقیف کی مشرقی جانب میں دیکھا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کمان یا لاٹھی پر ٹیک لگا کر کھڑے تھے اور ان سے مدد طلب کرنے کے لیے آئے تھے، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو {وَالسَّمَائِ وَالطَّارِقِ} والی سورت کی تلاوت کرتے ہوئے سنا، یہاں تک کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سورت کو مکمل کیا، میں نے دورِ جاہلیت میں شرک کی حالت میں بھییہ سورت یاد کی تھی، اور پھر مشرف باسلام ہو کر بھی اس کی تعلیم حاصل کی تھی، بنو ثقیف نے مجھے بلایا اور کہا: تو نے اس آدمی کو کیا پڑھتے ہوئے سنا ہے؟ میں نے جواباً ان کو سورۂ طارق سنائی، لیکن ان کے پاس موجود قریشی لوگوں نے کہا: ہم اپنے صاحب (محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کو زیادہ جانتے ہیں، اگر ہمیں یہ علم ہو جاتا کہ اس کی بات حق ہے تو ہم ضرور اس کی پیروی کرتے۔
Haidth Number: 10562
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۶۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ عبد الرحمن بن خالد العدوانی، وتفرد بہ عبد اللہ بن عبد الرحمن الطائفی، وھو ضعیفیعتبر بہ فی الشواھد والمتابعات، ولم یتابعہ احد ھنا، أخرجہ البخاری فی التاریخ الکبیر : ۳/ ۱۳۸، وابن خزیمۃ: ۱۷۷۸، والطبرانی فی الکبیر : ۴۱۲۶ (انظر: ۱۸۹۵۸)

Wazahat

فوائد:… ثقیف کا تعلق ہوازن قبیلہ سے تھا اور یہ بنو ثقیف قبیلے کا بڑا باپ تھا، ا س قبیلے کا مسکن طائف تھا، جب قریشیوں نے ابو طالب کی وفات کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سخت اذیتیں پہنچائیں تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم طائف کی طرف روانہ ہو گئے، وہاں جا کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک ایک سردار کے پاس تشریف لے گئے اور ہر ایک سے گفتگو کی اور اس کام میں دس دن گزار دیے، لیکن کسی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات نہ مانی، بلکہ یہ کہا کہ ہمارے شہر سے نکل جاؤ اور اپنے بچوں، اوباشوں اور غلاموں کو شہ دے دی، چنانچہ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے واپسی کا قصد فرمایا تو انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دونوںجانب لائن لگا کر گالیاں دینی اور بدزبانی کرنی شروع کی، پھر پتھر برسانے لگے، جس سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایڑیاں اور پاؤں زخمی ہو گئے اور جوتے خون سے تر ہو گئے، اس سفر میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا زید بن حارثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، وہ آپ کو بچاتے رہے اور ان کے سر پر بھی کئی زخم آ گئے اور سفاکی کا یہ سلسلہ یہاں تک جاری رہا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو عتبہ اور شیبہ فرزندانِ ربیعہ کے ایک باغ میں پناہ لینا پڑی، باقی اگلی حدیث کے فوائد میں۔