Blog
Books
Search Hadith

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چچا ابو طالب کی وفات کے بعد قریش کا آپ کو سخت ایذا پہنچانا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا مدد طلب کرنے کے لیے طائف کی طرف جانا، لیکن ان کا بہت بری طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ردّ کر دیا

۔ (۱۰۵۶۳)۔ عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِیِّ قَالَ: أَصَابَ اِصْبَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِشَیْئٍ (وَقَالَ جَعْفَرٌ اَحَدُ الرُّوَاۃِ: حَجَرٌ) فَدَمِیَتْ فَقَالَ: ((ھَلْ أَنْتِ اِلَّا اِصْبَعٌ دِمِیْتِ، وَفِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ مَا لَقِیْتِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۰۰۴)

۔ سیدنا جندب بَجَلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی انگلی کسی چیز اور ایک راوی کی روایت کے مطابق پتھر لگنے سے خون آلود ہو گئی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس انگلی سے فرمایا: تو ایک انگلی ہی ہے جو خون آلود ہوئی ہے اور اللہ کے راستے میں اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Haidth Number: 10563
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۶۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۸۰۲، ومسلم: ۱۷۹۶ (انظر: ۱۸۷۹۷)

Wazahat

فوائد:… درج ذیل حدیث میں سفرِ طائف کا ذکر ہے۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، انھوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا: ہَلْ أَتٰی عَلَیْکَیَوْمٌ کَانَ أَشَدَّ مِنْ یَوْمِ أُحُدٍ؟ قَالَ: ((لَقَدْ لَقِیتُ مِنْ قَوْمِکِ مَا لَقِیتُ وَکَانَ أَشَدَّ مَا لَقِیتُ مِنْہُمْ یَوْمَ الْعَقَبَۃِ إِذْ عَرَضْتُ نَفْسِی عَلَی ابْنِ عَبْدِ یَالِیلَ بْنِ عَبْدِ کُلَالٍ فَلَمْ یُجِبْنِی إِلٰی مَا أَرَدْتُ فَانْطَلَقْتُ وَأَنَا مَہْمُومٌ عَلٰی وَجْہِی فَلَمْ أَسْتَفِقْ إِلَّا وَأَنَا بِقَرْنِ الثَّعَالِبِ فَرَفَعْتُ رَأْسِی فَإِذَا أَنَا بِسَحَابَۃٍ قَدْ أَظَلَّتْنِی فَنَظَرْتُ فَإِذَا فِیہَا جِبْرِیلُ فَنَادَانِی فَقَالَ: إِنَّ اللّٰہَ قَدْ سَمِعَ قَوْلَ قَوْمِکَ لَکَ وَمَا رَدُّوا عَلَیْکَ وَقَدْ بَعَثَ إِلَیْکَ مَلَکَ الْجِبَالِ لِتَأْمُرَہُ بِمَا شِئْتَ فِیہِمْ فَنَادَانِی مَلَکُ الْجِبَالِ فَسَلَّمَ عَلَیَّ ثُمَّ قَالَ: یَا مُحَمَّدُ! فَقَالَ ذٰلِکَ فِیمَا شِئْتَ إِنْ شِئْتَ أَنْ أُطْبِقَ عَلَیْہِمُ الْأَخْشَبَیْنِ۔)) فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((بَلْ أَرْجُو أَنْ یُخْرِجَ اللّٰہُ مِنْ أَصْلَابِہٖمْمَنْیَعْبُدُ اللّٰہَ وَحْدَہُ لَا یُشْرِکُ بِہٖشَیْئًا۔)) … کیایوم احد سے بھی سخت دن آپ پر آیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے تمہاری قوم کی جو جو تکلیفیں اٹھائی ہیں وہ اٹھائی ہیں اور سب سے زیادہ تکلیف جو میں نے اٹھائی وہ عقبہ کے دن تھی، جب میں نے اپنے آپ کو ابن عبد یا لیل بن عبدکلال کے سامنے پیش کیا تو اس نے میری خواہش کو پورا نہیں کیا، پھر میں رنجیدہ ہو کر سیدھا چلا ابھی میں ہوش میں نہ آیا تھا کہ قرن الثعالب میں پہنچا، میں نے اپنا سر اٹھایا تو بادل کے ایک ٹکڑے کو اپنے اوپر سایہ فگن پایا، میں نے جو دیکھا تو اس میں جبرائیل علیہ السلام تھے، انہوں نے مجھے آواز دی اور کہا: اللہ تعالیٰ نے آپ سے آپ کی قوم کی گفتگو اور ان کا جواب سن لیا ہے، اب پہاڑوں کے فرشتہ کو آپ کے پاس بھیجا ہے تاکہ آپ ایسے کافروں کے بارے میں جو چاہیں حکم دیں پھر مجھے پہاڑوں کے فرشتہ نے آواز دی اور سلام کہا، پھر کہا: اے محمد! یہ سب کچھ آپ کی مرضی ہے اگر آپ چاہیں تو میں أَخْشَبَیْنکو ان کافروں پر لا کر رکھ دو۔ لیکن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (نہیں) بلکہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کافروں کی نسل سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو صرف اسی کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ بالکل شرک نہ کریں گے۔ (صحیح بخاری: ۳۲۳۱، صحیح مسلم: ۳۳۵۲) أَخْشَبَیْن سے مراد مکہ کے دو پہاڑ ہیں: اباقبیس اور اس کے سامنے والا قعیقعان۔ اَبْوَابُ قِصَّۃُ الْاِسْرَائِ وَالْمِعْرَاجِ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اسراء اور معراج کے قصے کے ابواب اسراء و معراج نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا عظیم معجزہ ہے، اہل ایمان کو یہی زیب دیتا ہے کہ اس معجزہ سے متعلقہ جتنی احادیث ِ صحیحہ منقول ہیں، وہ ان کو تسلیم کریں،یہ معجزہ مکی دور میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جسد ِ اطہر اور روحِ مقدس سمیت پیش آیا، اسرا سے مراد راتوں رات نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا مکہ مکرمہ سے بیت المقدس تک اور معراج سے مراد بیت المقدس سے عالم بالا میں تشریف لے جانا ہے، مکہ مکرمہ سے بیت المقدس تک چالیس دنوں کا سفر ہے۔اسراء و معراج کا واقعہ پانچ سن نبوییا ستائیس رجب دس سن نبوییا سترہ رمضان بارہ سن نبوییا محرم یا سترہ ربیع الأول تیرہ سن نبوی کو پیش آیا۔ ہمارے ہاں واقعۂ اسرا و معراج کی مناسبت سے ہر سال ستائیس رجب کی رات کو مخصوص انداز میں گزارا جاتا ہے، پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ کوئی حتمی بات نہیں کہ یہ معجزہ ستائیس رجب کو ہی عطا کیا گیا تھا، جیسا کہ مذکورہ بالا تاریخوں سے پتہ چل رہا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ اس مناسبت سے کوئی مخصوص عمل کرنا بدعت کے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ جس پاک ہستی نے یہ معجزہ وصول کیا، اس نے اس دن کوئی مخصوص عمل پیش نہیں کیا، اب اس واقعہ سے متعلقہ طویل احادیث کا ذکر کیا جاتا ہے۔