Blog
Books
Search Hadith

ان فرشتوں، نبیوں، کافروں، گنہگاروں اور بعض کی صفات کا بیان، جن کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسراء و معراج والی رات کو دیکھا

۔ (۱۰۵۷۵)۔ عَنْ أبِیْ ھُرَیرَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَیْلَۃَ أُسْرِیَ بِیْ وَصَعَدْتُ قَدَمِیْ (وَفِیْ نُسْخَۃٍ: وَضَعْتُ قَدَمِیْ) حَیْثُ تُوْضَعُ أَقْدَامُ الْأَنْبِیَائِ مِنْ بَیْتِ الْمَقْدَسِ فَعُرِضَ عَلَیَّ عِیْسَی بْنُ مَرْیَمَ، قَالَ: فَاِذَا أَقْرَبُ النَّاسِ بِہٖشَبَھًاعُرْوَۃُ بْنُ مَسْعُوْدٍ، وَعُرِضَ عَلَیَّ مُوسٰی، فَاِذَا رَجُلٌ ضَرْبٌ مِنَ الرِّجَالِ کَأَنَّہُ مِنْ رِجَالِ شَنُوْئَ ۃَ، وَعُرِضَ عَلَیَّ اِبْرَاھِیْمُ، قَالَ: فَاِذَا ھُوَ أَقْرَبُ النَّاسِ شَبَھًا بِصَاحِبِکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۰۸۴۲)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس رات مجھے اسراء کرایا گیا، میں نے بیت المقدس میں اپنا قدم وہاں رکھا، جہاں انبیاء کے قدم رکھے جاتے تھے، پس مجھ پر عیسی علیہ السلام کو پیش کیا گیا، وہ عروہ بن مسعود کے زیادہ مشابہ لگتے تھے، پھر مجھ پر موسی علیہ السلام کو پیش کیا گیا، وہ معتدل وجود کے آدمی تھے اور وہ شنوء ۃ قبیلے کے لوگوں کی طرح لگتے تھے، بعد ازاں ابراہیم علیہ السلام کو مجھ پر پیش کیا گیا، وہ لوگوں میں تمہارے اپنے ساتھی (محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے۔
Haidth Number: 10575
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۷۵) تخریج: أخرجہ بنحوہ مسلم: ۱۷۲(انظر: ۱۰۸۳۰)

Wazahat

Not Available