Blog
Books
Search Hadith

اسراء و معراج سے متعلقہ متفرق امور کا بیان

۔ (۱۰۵۸۲)۔ عَنْ أبِیْ ھُرَیرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَیْلَۃَ أُسْرِیَ بِیْ أُتِیْتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ وَقَدَحِ خَمْرٍ فَنَظَرْتُ اِلَیْھِمَا فَأَخَذْتُ اللَّبَنَ، فَقَالَ جِبْرِیْلُ: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھَدَاکَ لِلْفِطْرَۃِ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُکَ۔)) (مسند احمد: ۱۰۶۵۵)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسراء والی رات میرے پاس دودھ کا پیالہ اور شراب کا پیالہ لایا گیا، میں نے ان دونوںکو دیکھا اور پھر دودھ کو پکڑ لیا، جبریل علیہ السلام نے کہا: ساری تعریف اس اللہ کی ہے، جس نے آپ کی فطرت کی طرف رہنمائی کی، اگر آپ شراب پکڑ لیتے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی امت گمراہ ہو جاتی۔
Haidth Number: 10582
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۸۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۴۳۷، ومسلم: ۱۶۸ (انظر: ۱۰۶۴۷)

Wazahat

Not Available