Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا جبریل علیہ السلام کو اس کی اصلی صورت میں دیکھنا اور کیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے معراج والی رات کو اپنے ربّ کو دیکھا ہے یا نہیں؟

۔ (۱۰۵۸۹)۔ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ اِسْمَاعِیْلَ ثَنَّا عَامِرٌ قَالَ: اَتٰی مَسْرُوْقٌ عَائِشَۃَ فَقَالَ: یَا اُمَّ الْمُؤْمِنِیْنَ! ھَلْ رَأٰی مُحَمَّدٌ رَبَّہُ؟ قَالَتْ: سُبْحَانَ اللّٰہِ! لَقَدْ قَفَّ شَعْرِیْ لِمَا قُلْتَ، أَیْنَ أَنْتَ مِنْ ثَلَاثٍ مَنْ حَدَّثَکَھُنَّ فَقَدْ کَذَبَ، مَنْ حَدَّثَکَ أَنَّ مُحَمَّدًا ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَاٰی رَبَّہُ فَقَدْ کَذَبَ، ثُمَّّ قَرَأَتْ {لَاتُدْرِکُہُ الْأَبْصَارُ وَھُوَ یُدْرِکُ الْأَبْصَارَ} {وَمَا کَانَ لِبَشَرٍ أَنْ یُّکَلِّمَہُ اللّٰہُ اِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَرَائِ حِجَابٍ} وَمَنْ أَخْبَرَکَ بِمَا فِیْ غَدٍ فَقَدْ کَذَبَ ثُمَّّ قَرَأَتْ {إِنَّ اللّٰہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَیَعْلَمُ مَا فِیْ الْأَرْحَامِ} وَمَنْ اَخْبَرَکَ أَنَّ مُحَمَّدًا ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَتَمَ فَقَدْ کَذَبَ ثُمَّّ قَرَأَتْ {یَا اَیُّھَا الرُّسُوْلُ بَلِّغْ مَا اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ} وَلٰکِنَّہُ رَأٰی جِبْرِیْلُ فِیْ صُوْرَتِہِ مَرَّتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۴۷۳۱)

۔ عامر بیان کرتے ہیں کہ مسروق، سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس آیا اور کہا: اے ام المؤمنین! کیا محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ربّ کو دیکھا ہے؟ انھوں نے کہا: سبحان اللہ! بڑا تعجب ہے، تیری بات سے میرے تو رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں، تجھے کوئی پتہ نہیں ان تین چیزوں کا کہ جو آدمی ان کو بیانکرے گا، وہ جھوٹا ہو گا، (۱)جو آدمی تجھے یہ بیان کرے کہ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ربّ کو دیکھا، پس اس نے جھوٹ بولا، پھر سیدہ نے یہ آیات پڑھیں: اس کو تو کسی کی نگاہ محیط نہیں ہو سکتی، اور وہ سب نگاہوں کو محیط ہو جاتا ہے۔ (سورہ انعام: ۱۰۳) نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ناممکن ہے کہ کسی بندہ سے اللہ تعالیٰ کلام کرے، مگر وحی کے ذریعہیا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتہ کو بھیجے اور وہ اللہ کے حکم سے جو وہ چاہے وحی کرے، بیشک وہ برتر ہے، حکمت والا ہے۔ (سورۂ زخرف: ۵۱) (۲) جو آدمی تجھے کل کی بات بتلائے، وہ بھی جھوٹا ہے، پھر سیدہ نے یہ آیت پڑھی: بیشک اللہ تعالیٰ کے پاس قیامت کا علم ہے، وہ بارش نازل کرتا ہے اور اس چیز کو جانتا ہے، جو رحموں کے اندر ہوتی ہے۔ اور (۳) جو آدمی تجھے یہ بات بتلائے کہ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شریعت کا کوئی حصہ چھپا لیا ہے، وہ بھی جھوٹا ہے، پھر انھوں نے یہ آیت پڑھی: اے رسول! جو کچھ تیرے ربّ کی طرف سے تجھ پر نازل کیا گیا ہے، اس کو آگے پہنچا دے۔ دراصل آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جبریل کو اس کی اصل صورت میں دوبار دیکھا تھا۔
Haidth Number: 10589
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۸۹) تخریج: أخرجہ بتمامہ ومختصرا البخاری: ۴۶۱۲، ۴۸۵۵، ۷۳۸۰، ۷۵۳۱، ومسلم: ۱۷۷، ۲۸۹ (انظر: ۲۴۲۲۷)

Wazahat

فوائد:… صحیح مسلم کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: مسروق نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے پوچھا: تو پھر اس آیت کا کیا مطلب ہوا: {ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی۔ فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْاَدْنٰی۔ فَاَوْحٰٓی اِلٰی عَبْدِہِ مَآ اَوْحٰی۔} … پھر وہ نزدیک ہوا، پس اتر آیا۔ پھر وہ دو کمانوں کے فاصلے پر ہو گیا، بلکہ زیادہ قریب۔ پھر اس نے وحی کی اس (اللہ) کے بندے کی طرف جو وحی کی۔ (سورۂ نجم: ۸، ۹، ۱۰)؟ سیدہ نے کہا: اس میں تو جبریل علیہ السلام کا ذکر ہے، وہ مردوں کی صورت میں آتے رہتے تھے، اس بار وہ اپنی اصل شکل میں آئے اور آسمان کے افق کو بھر دیا۔