Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا مواسمِ حج کے موقع پر مِنٰی میں اپنے آپ کو عرب کے قبائل پر پیش کرنا

۔ (۱۰۵۹۸)۔ عَنْ أَشْعَثَ قَالَ: حَدَّثَنِیْ شَیْخٌ مِنْ بَنِیْ مَالِکِ بْنِ کِنَانَۃَ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِسُوْقِ ذِی الْمَجَازِ یَتَخَلَّلُھَایَقُوْلُ: ((یَا أَیُّھَا النَّاسُ! قُوْلُوْا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ تُفْلِحُوْا)) قَالَ: وَأَبُوْجَھْلٍیَحْثِیْ عَلَیْہِ التُّرَابَ وَیَقُوْلُ: یَا أَیُّھَا النَّاسُ! لَا یَغُرَّنَّکُمْ ھٰذَا عَنْ دِیْنِکُمْ، فَاِنَّمَا یُرِیْدُ لِتَتْرُکُوْا اٰلِھَتَکُمْ وَتَتْرُکُوْا اللَّاتَ وَالْعُزّٰی، قَالَ: وَمَا یَلْتَفِتُ اِلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: قُلْنَا: انْعَتْ لَنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: بَیْنَ بُرْدَیْنِ اَحْمَرَیْنِ مَرْبُوْعٌ کَثِیْرُ اللَّحْمِ حَسَنُ الْوَجْہِ شَدِیْدُ سَوَادِ الشَّعْرِ اَبْیَضُ شَدِیْدُ الْبَیَاضِ سَابِغُ الشَّعْرِ۔ (مسند احمد: ۱۶۷۲۰)

۔ اشعث کہتے ہیں: بنو مالک بن کنانہ کے ایک بزرگ نے مجھے بیان کیا کہ اس نے ذو مجاز بازار میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس میں گھستے جا رہے تھے اور فرما رہے تھے: اے لوگو! لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہہ دو، کامیاب ہو جاؤ گے۔ اُدھر ابوجہل اپنے آپ پر مٹی ڈالتے ہوئے کہہ رہا تھا، لوگو! یہ تم کو تمہارے دین کے بارے میں دھوکے میں نہ ڈال دے، یہ چاہتا ہے کہ تم اپنے معبودوں اور لات و عزی کو چھوڑ دو، لیکن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتے تھے، ہم نے اس بزرگ سے کہا: تم ہمارے لیے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا حلیہ مبارک بیان کرو، اس نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سرخ رنگ کی دو چادریں زیب ِ تن کر رکھی تھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا قد معتدل تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر گوشت تھے، خوبصورت چہرے والے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال سخت سیاہ تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رنگ بہت سفید تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال بھرپور تھے۔
Haidth Number: 10598
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۵۹۸) تخریج: اسنادہ صحیح (انظر: ۱۶۶۰۳)

Wazahat

فوائد:… ابو لہب اور ابو جہل، اسلام اور اہل اسلام کے سخت دشمن تھے، انھوں نے اپنی بد نصیبی میں اضافہ کرنے کے لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مخالفت برقرار رکھی، بالآخر یہ دونوں سردار بری طرح ناکام ہوئے، ایک غزوۂ بدر میں مارا گیا اور دوسرا اس سے چند دن بعد طبعی لیکن بری موت مرا، جبکہ دن بدن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شان و عظمت میں اضافہ ہوتا گیا۔