Blog
Books
Search Hadith

مدینہ منورہ سے بارہ انصاریوں کے آنے اور بیعت ِ عقبہ اولی کا بیان

۔ (۱۰۶۰۲)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: کُنْتُ فِیْمَنْ حَضَرَ الْعَقَبَۃَ الْأُوُلٰی وَکُنَّا اِثْنَیْ عَشَرَ رَجُلًا فَبَایَعْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی بَیْعَۃِ النِّسَائِ وَذٰلِکَ قَبْلَ أَنْ یُفْتَرَضَ الْحَرْبُ، عَلٰی أَنْ لَا نُشْرِکَ بِاللّٰہِ شَیْئًا، وَلَا نَسْرِقَ وَلَا نَزْنِیَ وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا وَلَا نَأْتِیَ بِبُھْتَانٍ نَفْتَرِیْہِ بَیْنَ أَیْدِیْنَا وَأَرْجُلِنَا وَلَا نَعْصِیْہِ فِیْ مَعْرُوْفٍ فَاِنْ وَفَیْتُمْ فَلَکُمُ الْجَنَّۃُ، وَاِنْ غَشِیْتُمْ مِنْ ذٰلِکَ شَیْئًا فَأَمْرُکُمْ اِلَی اللّٰہِ اِنْ شَائَ عَذَّبَکُمْ وَاِنْ شَائَ غَفَرَ لَکُمْ۔ (مسند احمد: ۲۳۱۳۴)

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں بیعت ِ عقبہ اولی میں موجود تھا، ہم کل بارہ مرد تھے، ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ان امور پر بیعت کی، جن امور کا ذکر عورتوں کی بیعت میں ہے، یہ بیعت لڑائی اور جہاد فرض ہونے سے پہلے ہوئی تھی، ہم نے اس بات پر بیعت کی کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہیں کریں گے، چوری نہیں کریں گے، زنا نہیں کریں گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گے، بہتان گھڑ کر نہیں لگائیں گے اور نیکی کے سلسلے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نافرمانی نہیں کریں گے، اگر تم نے یہ بیعت پوری کر دی تو تمہارے لیے جنت ہو گی اور اگر تم نے کسی چیز میںمخالفت کر دی تو تمہارا معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہو گا، وہ چاہے تو تم کو عذاب دے اور چاہے تو تم کو بخش دے۔
Haidth Number: 10602
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۰۲) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ البخاری: ۳۸۹۳، ۶۸۷۳، ومسلم: ۱۷۰۹ (انظر: ۲۲۷۵۴)

Wazahat

Not Available