Blog
Books
Search Hadith

بیعت ِ عقبہ اولی کے ایک سال بعد انصاریوں کے ستر مردوں اور دو عورتوں کا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آنا اور بیعت ِ عقبہ ثانیہ کرنا

۔ (۱۰۶۰۷)۔ عَنْ عَامِرٍ قَالَ: انْطَلَقَ النَّبِیُّّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَعَہُ الْعَبَّاسُ عَمُّہُ اِلَی السَّبْعِیْنَ مِنَ الْأَنْصَارِ عِنْدَ الْعَقَبَۃِ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ، فَقَالَ: ((لِیَتَّکَلِّمْ مُتَکَلِّمُکُمْ وَلَا یُطِیْلُ الْخُطْبَۃَ فَاِنَّ عَلَیْکُمْ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ عَیْنًا، وَاِنْ یَعْلَمُوْا بِکُمْ یَفْضَحُوْکُمْ۔)) فَقَالَ قَائِلُھُمْ وَھُوَ أَبُوْ اُمَامَۃَ: سَلْ یَا مُحَمَّدُ! لِرَبِّکَ مَاشِئْتَ، ثُمَّّ سَلْ لِنَفْسِکَ وَلِأَصْحَابِکَ مَا شِئْتَ، ثُمَّّ أَخْبِرْنَا مَالَنَا مِنَ الثَّوَابِ عَلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ وَعَلَیْکُمْ اِذَا فَعَلْنَا ذٰلِکَ، قَالَ: فَقَالَ: ((أَسْأَلُکُمْ لِرَبِّیْ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَعْبُدُوْہُ وَلَا تُشْرِکُوْا بِہٖشَیْئًا، وَأَسْأَلُکُمْ لِنَفْسِیْ وَلِأَصْحَابِیْ أَنْ تُؤْوُوْنَا وَتَنْصُرُوْنَا وَتَمْنَعُوْنَا مِمَّا مَنَعْتُمْ مِنْہُ أَنْفُسَکُمْ)) قَالُوْا: فَمَا لَنَا اِذَا فَعَلْنَا ذٰلِکَ؟ قَالَ: ((لَکُمُ الْجَنَّۃُ)) قَالُوْا: فَلَکَ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۷۲۰۶)

۔ سیدنا عامر سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے چچا سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ عقبہ کے پاس درخت کے نیچے ستر انصاریوں کے پاس تشریف لے گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں جس بندے نے بات کرنی ہے، وہ بات کرے اور خطاب کو لمبا نہ کرے، کیونکہ مشرکوں کا جاسوس تمہاری تاڑ میں ہے اور اگر ان کو تمہاری اس کاروائی کا پتہ چل گیا تو وہ تمہیں رسوا کر دیں گے۔ پس ان کے بات کرنے والے سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے محمد! اپنے ربّ کے لیے جو مطالبہ کرنا ہے کرو، اور پھر اپنے نفس اور اپنے صحابہ کے لیے جو چاہتے ہو، ہم سے سوال کرو، پھر ہمیں بتاؤ کہ اگر ہمیہ ذمہ داریاں نبھا دیں تو اللہ تعالیٰ کے ہاں ہمارا اجر و ثواب کیا ہوگا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں تم سے اپنے ربّ کے لیےیہ مطالبہ کرتا ہوں کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ اور اپنے اور اپنے صحابہ کے لیے تم سے یہ سوال کرتا ہوںکہ تم لوگ ہمیں جگہ فراہم کرو، ہماری مدد کرو اور ان امور سے ہماری بھی حفاظت کرو، جن سے تم اپنی جانوں کی حفاظت کرتے ہو۔ انھوں نے کہا: اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمیں کیا ملے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم کو جنت ملے گی۔ انھوں نے کہا: تو پھر جو آپ نے مطالبہ کیا ہے، وہ پورا کیا جائے گا۔
Haidth Number: 10607
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۰۷) تخریج: مرسل صحیح، عامر الشعبی لم یدرک النبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قال العجلی: مرسل الشعبی صحیح، لایکادیرسل الا صحیحا، أخرجہ البیھقی فی الدلائل : ۲/ ۴۵۰ (انظر: ۱۷۰۷۸)

Wazahat

Not Available