Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا اپنے صحابہ کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کی اجازت دینا

۔ (۱۰۶۰۹)۔ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاء َ بْنَ عَازِبٍ قَالَ أَوَّلُ مَنْ قَدِمَ عَلَیْنَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُصْعَبُ بْنُ عُمَیْرٍ وَابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ قَالَ فَجَعَلَا یُقْرِئَانِ النَّاسَ الْقُرْآنَ ثُمَّ جَاء َ عَمَّارٌ وَبِلَالٌ وَسَعْدٌ قَالَ ثُمَّ جَاء َ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی عِشْرِینَ ثُمَّ جَاء َ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَمَا رَأَیْتُ أَہْلَ الْمَدِینَۃِ فَرِحُوا بِشَیْء ٍ قَطُّ فَرْحَہُمْ بِہٖحَتّٰی رَأَیْتُ الْوَلَائِدَ وَالصِّبْیَانَیَقُولُونَ ہٰذَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ جَاء َ قَالَ فَمَا قَدِمَ حَتّٰی قَرَأْتُ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی} فِیْ سُوَرٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ۔ (مسند احمد: ۱۸۷۰۶)

۔ سیدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سب سے پہلے ہمارے پاس آنے والے صحابہ یہ تھے: سیدنا مصعب بن عمیر اور سیدنا ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما ، یہ دونوں لوگوں کو قرآن مجید پڑھاتے تھے، پھر سیدنا عمار، سیدنا بلال اور سعدfبھی پہنچ گئے، ان کے بعد بیس افراد سمیت سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی آ گئے، بعد ازاں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لے آئے، میں نے نہیں دیکھا کہ کبھی اہل مدینہ اتنے خوش ہوئے ہوں، جتنے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آمد سے خوش ہوئے، یہاں تک کہ میں نے بچیوں اور بچوں کو دیکھا کہ وہ کہہ رہے تھے: یہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لے آئے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ابھی تک تشریف نہیں لائے تھے کہ میں نے سورۂ اعلی سمیت بعض مفصل سورتوں کی تعلیم حاصل کر لی تھی۔
Haidth Number: 10609
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۰۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۹۲۴، ۴۹۴۱، ۴۹۹۵، ومسلم: ۴/ ۲۳۰۹(انظر: ۱۸۵۱۲)

Wazahat

فوائد:… ایک قول کے مطابق سورۂ حجرات سے آخر قرآن تک، اس حصے کو مفصل کہتے ہیں۔