Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ہجرت کرنا،سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بطورِ رفیقِ ہجرت منتخب کرنا، پھر دونوں کی ہجرت کے لیے تیاری کرنا اور مکہ مکرمہ سے نکل پڑنا، یہاں تک کہ غارِ ثور میں داخل ہو جانا

۔ (۱۰۶۱۵)۔ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ عَنْ جَدَّتِہِ أَسْمَائَ بِنْتِ أبِیْ بَکْرٍ قَالَتْ: لَمَّا خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ وَخَرَجَ مَعَہُ أَبُوْ بَکْرٍ اِحْتَمَلَ أَبُوْ بَکْرٍ مَالَہُ کُلَّہُ، مَعَہُ خَمْسَۃُ آلافِ دِرْھَمٍ أَوْ سِتَّۃُ آلافِ دِرْھَمٍ، قَالَتْ: وَانْطَلَقَ بِھَا مَعَہُ، قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَیْنَا جَدِیِّ أَبُوْ قُحَافَۃَ وَقَدْ ذَھَبَ بَصَرُہُ فقَالَ: وَاللّٰہِ! اِنِّیْ لَأَرَاہُ قَدْ فَجَعَکُمْ بِمَالِہِ مَعْ نَفْسِہِ، قَالَتْ: قُلْتُ: کَلَّا یَا أَبَتِ! اِنَّہُ قَدْ تَرَکَ لَنَا خَیْرًا کَثِیْرًا، قَالَتْ: فَأَخَذْتُ أَحْجَارًا فَتَرَکْتُھَا فَوَضَعْتُھَا فِیْ کَوَّۃٍ بِبَیْتٍ کَانَ أبِیْیَضَعُ فِیْھَا مَالَہُ، ثُمَّّ وَضَعْتُ عَلَیْھَا ثَوْبًا ثُمَّّ أَخَذْتُ بِیَدِہِ فَقُلْتُ: یَا أَبَتِ! ضَعْ یَدَکَ عَلٰی ھٰذَا الْمَالِ، قَالَتْ: فَوَضَعَ یَدَہُ عَلَیْہِ فَقَالَ: لَا بَأَسَ اِنْ کَانَ قَدْ تَرَکَ لَکُمْ ھٰذَا فَقَدْ أَحْسَنَ، وَفِیْ ھٰذَا لَکُمْ بَلَاغٌ، قَالَتْ: لَا وَاللّٰہِ! مَا تَرَکَ لَنَا شَیْئًا وَلٰکِنِّیْ قَدْ أَرَدْتُ أَنْ أُسْکِنَ الشَّیْخَ بِذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۲۷۴۹۷)

۔ سیدہ اسماء بنت بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کے ساتھ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نکل پڑے تو سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنا سارا مال اپنے ساتھ اٹھا لیا، وہ پانچ چھ ہزار درہم تھا، وہ اپنا سارا مال اپنے ساتھ لے گئے، اُدھر جب ہمارا دادا ابو قحافہ ہمارے پاس آیا، وہ نابینا ہو چکا تھا، تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! میرا خیال ہے کہ اس آدمی نے تم کو اپنے مال و جان کے ذریعے تم کو تکلیف دی ہے، میں نے کہا: ہر گزنہیں، اے ابو جان! وہ ہمارے لیے بہت مال چھوڑ گئے ہیں، پھر میں نے پتھر پکڑے اور ان کو گھر کے اس روشندان میں رکھا، جہاں میرے باپ اپنا مال رکھتے تھے، پھر میں نے ان پر کپڑا رکھا اور پھر اپنے دادے کا ہاتھ پکڑا اور کہا: ابو جان! اس مال پر اپنا ہاتھ رکھو، پس انھوں نے اپنا ہاتھ رکھا اور کہا: چلو کوئی حرج نہیں ہے، اگر وہ اتنا مال چھوڑ گئے ہیں تو انھوں نے بہت اچھا کیا ہے، اس سے تمہاری گزر بسر ہوتی رہے گی۔سیدہ اسماء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: نہیں،اللہ کی قسم! سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں چھوڑا تھا،اس کاروائی سے میرا ارادہ یہ تھا کہ اس بزرگ کو اطمینان ہو جائے۔
Haidth Number: 10615
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۱۵) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر: ۲۴/ ۲۳۵، الحاکم: ۳/ ۵ (انظر: ۲۶۹۵۷)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے والد اس وقت مسلمان نہیں تھے، اس لیے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے ان کے ساتھ یہ حکمت ِ عملی اختیار کی۔ تین دن غارِ ثور میں قیام کیا، پھر سوموار کی رات ربیع الاول ۱؁ھکی چاند رات، رہنما عبد اللہ بن اُرَیقط لیثی، وعدے کے مطابق سواریاں لے کر جبل ثور کے دامن میں آیا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کوچ فرمایا، راہنما پہلے جنوب کی جانب یمن کے رخ پر دور تک چلا، پھر پچھم (مغرب) کی طرف مڑا اور ساحل سمندر کا رخ کیا، ساحل کے قریب پہنچ کر شمال کی طرف مڑ گیا اور ایک ایسے راستے پر چلا، جس پر شاذ و نادر ہی کوئی چلتا تھا۔