Blog
Books
Search Hadith

ہجرت کی فضیلت اور اس چیز کا بیان کہ کون سی ہجرت افضل ہے

۔ (۱۰۶۲۹)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! أَیُّ الْاِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((أَنْ یَسْلَمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِسَانِکَ وَیَدِکَ، فَقَامَ ذٰلِکَ َاوْآخَرُ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! أَیُّ الْھِجْرَۃِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((أَنْ تَھْجُرَ مَا کَرِہَ رَبُّکَ، وَالْھِجْرَۃُ ھِجْرَتَان:ِ ھِجْرَۃُ الْحَاضِرِ وَالْبَادِیْ، فَھِجْرَۃُ الْبَادِیْ أَنْ یُجِیْبَ اِذَا دُعِیَ وَیُطِیْعَ اِذَا أُمِرَ وَالْحَاضِرُ أَعْظَمُھَا بَلِیَّۃً وَأَفْضَلُھَا أَجْرًا۔)) (مسند احمد: ۶۴۸۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک صحابی اٹھا اور اس نے یہ سوال کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا اسلام افضل ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: افضل اسلام یہ ہے کہ تیرے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان سالم رہیں۔ وہی صحابییا کوئی دوسرا کھڑا ہوا اور پوچھا: اے اللہ کے رسول! کون سی ہجرت افضل ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیرا اپنے پروردگار کی ناپسندیدہ چیزوں کو ترک کر دینا، دراصل ہجرت کی دو قسیمیں ہیں: (ا) دیہاتی لوگوں کی ہجرت (۲) شہری لوگوں کی ہجرت۔ دیہاتی کی ہجرت یہ کہ جب اسے امیر کی طرف سے حکم دیا جائے تو وہ اسے تسلیم کرے اور جب اسے بلایا جائے تو بلاوے کا جواب دے‘ رہا مسئلہ شہری کی ہجرت کا تو اس کی مصیبت و آزمائش زیادہ سخت اور اجر عظیم ہے۔
Haidth Number: 10629
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۲۹) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الحاکم: ۱/۱۱، وابن حبان: ۵۱۷۶ (انظر: ۶۴۸۷)

Wazahat

فوائد:… شہر میں رہنے کے تقاضے زیادہ ہیں، مثلا جب جہاد کی ضرورت پڑے تو فوراً لبیک کہنا، دشمنوں کا شہروں پر حملہ کرنے کو ترجیح دینا اور ان کو اذیت پہنچانے کی کوشش میںلگے رہنا، مزید بھی کئی وجوہات پائی جاتی ہیں۔