Blog
Books
Search Hadith

ہجرت کا اس وقت تک منقطع نہ ہونا، جب تلک دشمن سے لڑائی جاری رہے گی

۔ (۱۰۶۳۰)۔ عَنْ شُرَیْحِ بْنِ عُبَیْدٍیَرُدُّہُ اِلٰی مَالِکِ بْنِ یَخَامِرَ عَنِ ابْنِ السَّعْدِیِّ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تَنْقَطِعُ الْھِجْرَۃُ مَادَامَ الْعَدُوُّ یُقَاتِلُ)) فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ وَعَبْدُالرَّحْمٰنِ بْنُ عَوْفٍ وَعَبْدُاللّٰہِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ الْھِجْرَۃَ خَصْلَتَانِ اِحَدَاھُمَا أَنْ تَھْجُرَ السَّیِّئَاتِ وَالْأُخْرٰی أَنْ تُھَاجِرَ اِلَی اللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ وَلَاتَنْقَطِعُ الْھِجْرَۃُ مَاتُقُبِّلَتِ التَّوْبَۃُ وَلَا تَزَالُ التَّوْبَۃُ مَقْبُوْلَۃً حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنَ الْمَغْرِبِ، فَاِذَا طَلَعَتْ طُبِعَ عَلٰی کُلِّ قَلْبٍ بِمَا فِیْہِ، وَکَفَی النَّاسُ الْعَمَلَ))۔ (مسند احمد: ۱۶۷۱)

۔ سیدنا ابن سعدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہجرت اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی، جب تک دشمن سے لڑائی جاری رہے گی۔ سیدنا معاویہ، سیدنا عبد الرحمن بن عوف اور سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصf سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک ہجرت کی دو قسمیں ہیں: ایکیہ کہ تو برائیوں کو چھوڑ دے اور دوسرییہ کہ تو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کر جائے، ہجرت اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی، جب تک توبہ قبول ہوتی رہے گی اور اس وقت تک توبہ کی قبولیت ہوتی رہے گی، جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہو جائے، جب اُس سمت سے طلوع ہو جائے گا تو ہر دل کے اندر جو کچھ ہو گا، اس سمیت اس پر مہر لگا دی جائے گی اور لوگ عمل سے کافی ہو جائیں گے۔
Haidth Number: 10630
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۳۰) تخریج: اسنادہ حسن (انظر: ۱۶۷۱)

Wazahat

فوائد:… ہر دل کے اندر جو کچھ ہو گا، اس سمیت اس پر مہر لگا دی جائے گی…۔ جب سورج مغرب سے طلوع ہو جائے گا تو اس کے بعد والا ایمان اور نیکی مقبول نہیں ہو گی، اس علامت کے ظہور سے پہلے دل کے اندر ایمانیا کفر کی جو صورت ہو گی، اسی کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔