Blog
Books
Search Hadith

ہجرت کا اس وقت تک منقطع نہ ہونا، جب تلک دشمن سے لڑائی جاری رہے گی

۔ (۱۰۶۳۴)۔ عَنْ أَبِی الْخَیْرِ أَنَّ جُنَادَۃَ بْنَ أبِیْ أُمَیَّۃَ أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ بَعْضُھُمْ: اِنَّ الْھِجْرَۃَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَاخْتَلَفُوْا فِیْ ذٰلِکَ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ أُنَاسًا یَقُوْلُوْنَ اِنَّ الْھِجْرَۃَ قَدِ انْقَطَعَتْ، فَقَالَ رَسُوْل اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ الْھِجْرَۃَ لَا تَنْقَطِعُ مَا کَانَ الْجِھَادُ)) (مسند احمد: ۲۳۵۷۳)

۔ سیدنا جنادہ بن ابی امیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ چند صحابہ کرامf میں ایک بحث ہونے لگی، کسی نے کہا کہ ہجرت منقطع ہو چکی ہے، بہرحال اس بارے میں ان کا اختلاف ہو گیا، میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف چلا گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہجرت منقطع ہو چکیہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک ہجرت اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی، جب تک جہاد جاری رہے گا۔
Haidth Number: 10634
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۳۴) تخریج: حدیث صحیح (انظر: ۲۳۱۸۶)

Wazahat

Not Available