Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فرمان فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں ہے کا بیان

۔ (۱۰۶۴۰)۔ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَیَّۃَ بْنِ خَلَفٍ قِیْلَ لَہُ: ھَلَکَ مَنْ لَمْ یُھَاجِرْ، قَالَ: فَقُلْتُ: لَا أَصِلُ اِلٰی أَھْلِیْ حَتّٰی آتِیَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَرَکِبْتُ رَاحِلَتِیْ فَأَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! زَعَمُوْا أَنَّہُ ھَلَکَ مَنْ لَمْ یُھَاجِرْ، قَالَ: ((کَلَّا أَبَا وَھْبٍ فَارْجِعْ اِلٰی أَبَاطِحِِ مَکَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۸۹)

۔ سیدنا صفوان بن امیہ بن خلف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ کسی نے ا س سے کہا: ہجرت نہ کرنے والے ہلاک ہو گئے ہیں، میں (صفوان) نے کہا: جب میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس نہ جا لوں، اس وقت اپنے اہل والوں کے پاس نہیں جاؤں گا، پس میں اپنی سواری پر سوار ہوا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس پہنچ گیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہجرت نہ کرنے والے ہلاک ہو گئے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر گز ایسا نہیں ہے، اے ابو وہب، پس تو لوٹ جا مکہ کی وادیوں کی طرف۔
Haidth Number: 10640
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۴۰) تخریج: اسنادہ ضعیف (انظر: ۲۷۶۳۷)

Wazahat

Not Available