Blog
Books
Search Hadith

تاریخ کی ابتداء اور اس بارے میں امیر المؤمنین سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی صحابہ کرام سے مشاورت کا بیان

۔ (۱۰۶۵۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: أُنْزِلَ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَأَرْبَعِینَ، فَمَکَثَ بِمَکَّۃَ عَشْرًا وَبِالْمَدِینَۃِ عَشْرًا، وَقُبِضَ وَہُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّینَ۔ (مسند احمد: ۲۰۱۷)

سیدناعبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بعثت یا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر نزولِ قرآن کی ابتداء جب ہوئی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی عمر چالیس برس تھی، اس کے بعد آپ نے تیرہ سال مکہ مکرمہ میں اور دس برس مدینہ منورہ میں بسر کئے اور تریسٹھ برس کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔
Haidth Number: 10652
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۵۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… پہلی حدیث میں چالیس سال کی عمر میں نزولِ وحی کا ذکر ہے اور دوسری میں تینتالیس برس کا؟ جمع و تطبیق کی صورت یہ ہے کہ دوسری حدیث میں فترہ وحی کا زمانہ شمار نہیں کیا گیا، وگرنہ وحی کا آغاز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چالیس برس کی عمر میں ہی ہوا تھا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی عمر کتنی تھی؟ دیکھیں حدیث نمبر (۱۱۰۶۵) کے فوائد۔ خلیفۃ المسلمین سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے (۱۷یا۱۸) سن ہجری میں امت مسلمہ کے لیے امتیازی تاریخ کا سلسلہ شروع کیا اور اس کی ابتدا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ہجرت کے واقعہ سے کی۔ مسلمانوں کو چاہیے تھا کہ اپنے کیلنڈروں میں ہفتہ کے دنوں، مہینے کی تاریخوں اور سن کا ذکر کرنے میں اسلامی روایات کا خیال رکھتے، ہفتہ کے دنوں میں جمعہ کے دن کو پہلے ذکر کرتے، کیونکہیہ پہلا دن ہے، اسلامی مہینوں (محرم، صفر، ربیع الاول …)کے پابند ٹھہرتے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان ہی مہینوں کو مرتب کیا ہے اور سن میںہجری سن کی پیروی کرتے، جس میں نبی کریم کے عروج کی طرف بھی اشارہ ہے اور عظیم خلیفہ کے عظیم کارنامے کی طرف بھی ۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا یہ کارنامہ ان کی انتہائی دور رسی، دور اندیشی اور قانون دانی پر دلالت کرتا ہے۔