Blog
Books
Search Hadith

مہاجرین اور انصار کے مابین بھائی چارہ قائم کرنے کا بیان

۔ (۱۰۶۶۱)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((شَہِدْتُ حِلْفَ الْمُطَیَّبِینَ مَعَ عُمُومَتِی وَأَنَا غُلَامٌ، فَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِی حُمْرَ النَّعَمِ وَأَنِّی أَنْکُثُہُ۔)) قَالَ الزُّہْرِیُّ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((لَمْ یُصِبِ الْإِسْلَامُ حِلْفًا إِلَّا زَادَہُ شِدَّۃً، وَلَا حِلْفَ فِی الْإِسْلَامِ۔)) وَقَدْ أَلَّفَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَیْنَ قُرَیْشٍ وَالْأَنْصَارِ۔ (مسند احمد: ۱۶۵۵)

سیدناعبدالرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں ابھی لڑکا ہی تھا کہ اپنے چچاؤں کے ساتھ مطیبین کے معاہدہ میں شامل ہوا تھا، اب بھی مجھے بیشِ قیمت سرخ اونٹ بھی مل جائیں تو تب بھی میں اس معاہدہ کو توڑنا پسند نہیں کروں گا۔ امام زہری کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسلام نے لوگوں کے کئے ہوئے جس معاہدہ کو پایا، اس نے اسے مزید پختہ کیا اور اب اسلام میں اس قسم کے عہدوپیمان اور معاہدوں کی گنجائش نہیں ہے۔ خود اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قریش اور انصار کے مابین مؤاخات قائم کی تھی۔
Haidth Number: 10661
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۶۱) تخریج: ھذا مرسل، لکن ورد معناہ فی احادیث موصولۃ صحیحۃ (انظر: ۱۶۵۵)

Wazahat

فوائد:… جنگ فجار کے بعد ہی ذیقعدہ کے مہینے میں پانچ قبائل کے درمیان ایک عہد نامہ طے پایا، جسے حلف الفضول کہتے ہیں، ان قبائل کے نام یہ ہیں: بنو ہاشم، بنو مطلب، بنو اسد، بنوزہرہ اور بنو تیم۔ اس کی وجہ یہ ہوئی کہ زبید (یمن) کا ایک آدمی سامان تجارت لے کر مکہ آیا، عاص بن وائل نے اس سے سامان خرید لیا، لیکن قیمت ادا نہ کی، اس نے بنو عبد الدار، بنو مخزوم، بنو جمح، بنو سہم اور بنو عدی سے فریاد کی، لیکن انھوں نے کوئی توجہ نہ دی، چنانچہ اس نے جبل ابو قبیس پر چڑھ کر چند اشعار میں اپنی مظلومیت کا نقشہ بیان کیا اور آواز لگائی کہ کوئی اس کا حق دلانے کے لیے اس کی مدد کرے۔ اس پر زبیر بن عبد المطلب نے دوڑ دھوپ کی، چنانچہ مذکورہ قبائل کے افراد بنو تیم کے سردار عبد اللہ بن جدعان کے گھر میں اکٹھے ہوئے اور آپس میں عہد و پیمان کیا کہ مکہ میں جو بھی مظلوم نظر آئے، خواہ مکہ کا رہنے والا ہو یا کہیں اور کا، یہ سب اس کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں گے اور عاص بن وائل سے زبیدہ کا حق لے کر اس کے حوالے کیا۔ اس عہد و پیمان میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے چچاؤں کے ساتھ تشریف فرما تھے، اس وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی عمر بیس برس تھی اور شرف رسالت سے مشرف ہونے کے بعد اس کا ذکر فرمایا کرتے تھے۔ ان افراد نے اس معاہدے میں تاکید پیدا کرنے کے لیے خوشبو کا ایک ٹب بھرا، اس کو کعبہ کے پاس مسجد حرام میں رکھا اور اس میں اپنے ہاتھ ڈبوئے اور پھر یہ خوشبوزدہ ہاتھ کعبہ کو لگائے، اسی بنا پر اس معاہدے میں شریک افراد کو مُطَیَّبِین (خوشبودار بنائے گئے افراد) کہا گیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایسے معاہدوں کی تعریف کر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ کسی دنیوی لالچ میں پڑ کر ایسے معاہدوں کو نہیں توڑنا چاہیے، بلکہ ان کو اسلام میں بھی برقرار رکھنا چاہیے۔