Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے غزوات کی تعداد اور جنگ وقتال کے بعض آداب کا بیان

۔ (۱۰۶۸۷)۔ عَنْ أنَسٍ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا غَزَا قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ أنْتَ عَضُدِیْ، وَأنْتَ نَصِیْرِیْ، وَبِکَ أُقَاتِلُ۔))۔ (مسند احمد: ۱۲۹۴۰)

سیدناانس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب دشمن سے قتال کرتے تو یہ دعا کرتے تھے: اَللّٰہُمَّ اَنْتَ عَضُدِی وَاَنْتَ نصِیری وَبِکَ اُقَاتِلُ۔ (یا اللہ ! تو ہی میرا دست وبازو اور مدد گار ہے اور میں تیرے ہی سہارے دشمن سے قتال کرتا ہوں۔
Haidth Number: 10687
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۶۸۷) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۲۶۳۲، والترمذی: ۳۵۸۴ (انظر: ۱۲۹۰۹/۲)

Wazahat

فوائد:… غزوات کی تعداد کے بارے میں مؤرخین کا اختلاف ہے، درج بالا روایات میں ہر صحابی نے اپنے علم کی روشنی میںیا اپنے ذاتی غزووں کے بارے میں بات کی ہے، ابن سعد وغیرہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے غزوات کو مفصل اور مرتب بیان کیا ہے اور انھوں نے کل ستائیس غزوے اور چھپن سریّےشمار کیے ہیں۔