Blog
Books
Search Hadith

غزوۂ بدر کی تاریخ، اس غزوہ میں مہاجرین وانصار کی تعداد اور اس غزوہ سے متعلقہ متفرق امور کا بیان

۔ (۱۰۷۱۸)۔ عَنْ اَبِیْ اَیُوْبَ الْاَنْصَارِیِّ قَالَ: صَفَفْنَا یَوْمَ بَدْرٍ فَنَدَرَتْ مِنَّا نَادِرَۃٌ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَۃٌ) اَمَامَ الصَّفِّ، فَنَظَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلَیْہِمْ فَقَالَ: ((مَعِیْ مَعِیْ۔))۔ (مسند احمد: ۲۳۹۶۵)

سیدناابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ بدر کے دن ہم نے صف بندی کی تو ہم میں سے بعض جلد بازوں نے جلدی کی اور صف سے آگے نکل گئے،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: میرے ساتھ ساتھ رہو۔
Haidth Number: 10718
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۷۱۸) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ الطبرانی: ۴۰۵۶ (انظر: ۲۳۵۶۹)

Wazahat

فوائد:… جنگ میں حسن نظام کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ مل کر جہاد کرتے تھے اور ساتھ ساتھ ان کی قیادت بھی کرتے تھے۔