Blog
Books
Search Hadith

غزوۂ بدر کی تاریخ، اس غزوہ میں مہاجرین وانصار کی تعداد اور اس غزوہ سے متعلقہ متفرق امور کا بیان

۔ (۱۰۷۱۹)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ اَنَّ اَبَا طَلْحَۃَ قَالَ: غَشِیَنَا النُّعَاسُ وَنَحْنُ فِیْ مَصَافِّنَا یَوْمَ بَدْرٍ، قَالَ اَبُوْ طَلْحَۃَ: فَکُنْتُ فِیْمَنْ غَشِیَہُ النُّعَاسُ یَوْمَئِذٍ، فَجَعَلَ سَیْفِیْیَسْقُطُ مِنْ یَدِیْ وَآخُذُہُ، وَیَسْقُطُ وَآخُذُہُ۔ (مسند احمد: ۱۶۴۷۰)

سیدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ بدر کے دن ہم میدان جنگ میں تھے کہ ہمیں اونگھ نے آلیا، وہ کہتے ہیں کہ میں بھی اس دن انہی لوگوں میں شامل تھا ،جن کو اونگھ آگئی تھی، میری تلوار بار بار میرے ہاتھ سے چھوٹ کر جاتی تھی اور میں اسے سنبھالنے کی کوشش کرتا تھا۔
Haidth Number: 10719
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۷۱۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۵۶۲ (انظر: ۱۶۳۵۷)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت پر دلوں کا مطمئن ہونا اور اس کی ذات پر مکمل توکل اور بھروسہ کرنا، اس چیز کا نتیجہ تھا کہ دشمن سامنے ہونے کے باوجود لشکر ِ اسلام کییہ کیفیت تھی اور ان کو دشمن کا کوئی خوف و خطر نہیں تھا، حالانکہ ان کی تعداد بھی کم تھی اور جنگی ساز و سامان بھی کم تھا۔