Blog
Books
Search Hadith

غزوۂ احد میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے کے دانتوں کی شہادت، چہرہ انور کا زخمی ہونا، اللہ تعالیٰ کا فرشتوں کے ذریعے آپ کی حفاظت کرنا اور آپ کے ساتھ بد سلوکی کرنے والوں پر اللہ کی شدید ناراضی کا بیان

۔ (۱۰۷۳۵)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ قَالَ: لَقَدْ رَاَیْتُ عَنْ یَمِیْنِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَعَنْ یَسَارِہِیَوْمَ اُحُدٍ رَجُلَیْنِ، عَلَیْہِمَا ثِیَابٌ بِیْضٌیُقَاتِلَانِ عَنْہُ کَاَشَدِّ الْقِتَالِ، مَا رَاَیْتُہُمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۱۴۶۸)

سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:احد کے دن میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دائیں بائیں دو آدمیوں کو دیکھا، وہ سفید لباس میں ملبوس تھے، وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا بھر پور دفاع کر رہے تھے، ان دونوں کو میں نے اس سے پہلے یا بعد میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔
Haidth Number: 10735
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۷۳۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۰۵۴، ومسلم: ۲۳۰۶(انظر: ۱۴۶۸)

Wazahat

فوائد:… صحیح مسلم کی روایت کے مطابق یہ جبریل علیہ السلام اور میکائیل علیہ السلام تھے، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غزوۂ بدر کے علاوہ دوسرے غزوات میں بھی فرشتوں کی شرکت ہوئی ہے۔