Blog
Books
Search Hadith

جنگ، اس کے مقاتلین اور شہداء احد سے متعلقہ مختلف امور کابیان

۔ (۱۰۷۳۹)۔ وَعَنْہُ: اَنَّ قَتْلٰی اُحُدٍ حُمِلُوْا مِنْ مَکَانِہِمْ، فَنَادٰی مُنَادِیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنْ رُدُّوْا الْقَتْلٰی اِلٰی مَضَاجِعِہَا۔ (مسند احمد: ۱۴۲۱۶)

سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ شہدائے احد کو وہاں سے اُٹھا کر مدینہ منورہ کی طرف لایا جانے لگا تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے ایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ ان مقتولین کو ان کی جگہ پریعنی میدان احد میں واپس لے آؤ۔
Haidth Number: 10739
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۷۳۹) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الترمذی: ۱۷۷، وابوداود: ۳۱۶۵، والنسائی: ۴/ ۷۹ (انظر: ۱۴۱۶۹)

Wazahat

فوائد:… شہیدکے علاوہ دوسرے اموات کو دوسرے مقامات میں منتقل کیا جا سکتا ہے، کیونکہ اس بارے میں کوئی ایسی روایت نہیں ہے، جس کی روشنی میں یہ پابندی لگائی جا سکے، جبکہ اصل تو جواز ہی ہے، سیدنا سعد بن ابی وقاص اور سیدنا سعید بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما عقیق کے مقام پر فوت ہوئے تھے اور ان کو مدینہ منورہ لا کر دفن کیا گیا تھا۔