Blog
Books
Search Hadith

غزوۂ ذات الرقاع کا بیان، اس میں بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نمازِ خوف ادا کی

۔ (۱۰۷۸۸)۔ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتِ بْنِ جُبَیْرِ عَمَّنْ صَلّٰی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَاۃَ الْخَوْفِ أَنَّ طَائِفَۃً صَفَّتْ مَعَہُ وَطَائِفَۃً وِجَاہَ الْعَدُوِّ فَصَلّٰی بِالَّتِی مَعَہُ رَکْعَۃً، ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا وَأَتَمُّوالِأَنْفُسِہِمْ ثُمَّ انْصَرَفُوْا فَصَفُّوْا وِجَاہَ الْعَدُوِّ وَجَائَ تِ الطَّائِفَۃُ اْلأُخْرٰی فَصَلّٰی بِہِمُ الرَّکْعَۃَ الَّتِی بَقِیَتْ مِنْ صَلَاتِہِ، ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَاتَٔمُّوْا لِأَنْفُسِہِمْ ثُمَّ سَلَّمَ، قَالَ مَالِکٌ وَہٰذَا أَحَبُّ مَا سَمِعْتُ إِلَیَّ فِی صَلَاۃِ الْخَوْفِ۔ (مسند احمد: ۲۳۵۲۴)

صالح بن خوات ایسے صحابی سے بیان کرتے ہیں، جس نے ذات الرقاع والے دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی تھی، اس نے بیان کیا کہ ایک گروہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ صف بنالی اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے رہا۔ جو لوگ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں ایک رکعت پڑھائی، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس قدر کھڑے رہے کہ ان لوگوں نے خود دوسری رکعت ادا کر لی اور پھر چلے گئے اور دشمن کے سامنے صف بستہ ہو گئے، دوسرا گروہ آیا اور انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی باقی ماندہ رکعت پڑھی، پھر آپ بیٹھے رہے، یہاں تک کہ یہ لوگ دوسری رکعت ادا کرکے (تشہد میں بیٹھ گئے) پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلام پھیرا۔ امام مالک ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌کہتے ہیں:نماز خوف کییہ صورت مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔
Haidth Number: 10788
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۷۸۸) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۴۱۲۹، ومسلم: ۸۴۲ (انظر: ۲۳۱۳۶)

Wazahat

فوائد:… جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خیبر سے مدینہ منورہ واپس آ چکے تو سنا کہ بنو انمار، ثعلبہ اور محارب کے بدو اکٹھا ہو رہے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مدینے کا انتظام سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یا سیدنا ابو ذر غفاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو سونپا اور سات سو صحابہ کی معیت میں مدینہ سے دو دن کے فاصلے پر واقع مقام نخل کا رخ کیا، وہاں بنو غطفان کی ایک جمعیت سے آمنا سامنا ہوا، دونوں فریق ایک دوسرے کے قریب آئے اور بعض نے بعض کو خوفزدہ کیا، لیکن جنگ نہیں ہوئی،یہاں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نمازِ خوف بھی ادا کی، پھر اللہ تعالیٰ نے دشمن کے دل میں رعب ڈال دیا اور اس کی جمعیتپراگندہ ہو گئی اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ واپس آ گئے، یہ جمادی الاولی۷ ہجری کا واقعہ ہے۔ یہ غزوہ کب پیش آیا؟ اس کے بارے میں اختلاف ہے، ۴ سن ہجری اور ۵ سن ہجری کے بھی اقوال ہیں، البتہ امام بخاری کا میلان اس طرف ہے کہ یہ خیبر کے بعد واقع ہوا۔ اس غزوے کو غزوۂ ذات الرقاع کہنے کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے قدم پیدل چلنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے اور انھوں نے ان پر چیتھڑے لپیٹ لیے تھے اور چیتھڑوں کو عربی میں رقاع کہتے ہیں۔ مزید دو اقوال بھی ہیں، ایکیہ کہ اس غزوے کی جگہ کا نام ہی رقاع تھا اور دوسرا کہ اس کی زمین اور پہاڑ مختلف رنگ کے تھے، گویا کہ وہ رقاع پیوند تھے۔