Blog
Books
Search Hadith

بیعتِ رضوان کا بیان

۔ (۱۰۷۹۶)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: کُنَّا یَوْمَ الْحُدَیْبِیَۃَ اَلْفًا وَاَرْبَعَمِائَۃٍ فَبَایَعْنَاہٗ، وَعُمَرُ آخِذٌ بِیَدِہِ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ وَھِیَ سَمُرَۃٌ عَلٰی اَنْ لَا نَفِرَّ، وَلَمْ نُبَایِعْہُ عَلَی الْمَوْتِ۔ (مسند احمد: ۱۴۸۸۳)

سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ حدیبیہ کے دن ہماری تعداد چودہ سو تھی، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، کیکریا ببول کے درخت کے نیچے ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس بات کی بیعت کی تھی کہ ہم میدان سے فرار نہ ہوں گے، ہم نے موت پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت نہیں کی تھی۔
Haidth Number: 10796
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۷۹۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۸۵۶ (انظر: ۱۴۸۲۳)

Wazahat

فوائد:… صحابۂ کرام نے موت پر بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت کی تھی، جیسا کہ آگے روایات آ رہی ہیں، اسی طرح بعض روایات میں ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ہجرت، اسلام اور جہاد پر بھی بیعت کی گئی اور ایک حدیث میں ہے کہ صحابۂ کرام نے خلیفہ کی بات سننے، اس کی اطاعت کرنے اور حکومت و امارت کے اہل لوگوں سے حکومت نہ چھیننے پر بیع کی، ایک روایت میں ہے کہ صحابۂ کرام نے صبر پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت کی تھی۔ ان تمام روایات میں معنی و مفہوم کے اعتبار سے یکسانیت پائی جاتی ہے، سب روایات کا مدّعا یہ ہے کہ وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اس حقیقت پر بیعت کر رہے ہیں کہ وہ صبر کریں گے اور دشمن سے مرعوب ہو کر بھاگیں گے نہیں، بلکہ دشمن کے مقابلے میںڈٹے رہیں گے، یہاں تک کہ یا تو شہیدہو جائیں گے اور یہ پھر کامیاب ہو کر لوٹیں گے۔