Blog
Books
Search Hadith

یہود کے پہلوان مرحب یہودی کے قتل اور اس کے قاتل کا بیان اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے معجزہ اور سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ وَکَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہٗکی منقبت کا بیان

۔ (۱۰۸۱۶)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْأَنْصَارِیِّ قَالَ: خَرَجَ مَرْحَبٌ الْیَہُودِیُّ مِنْ حِصْنِہِمْ، قَدْ جَمَعَ سِلَاحَہُ یَرْتَجِزُ وَیَقُولُ: قَدْ عَلِمَتْ خَیْبَرُ أَنِّی مَرْحَبُ، شَاکِی السِّلَاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ، أَطْعَنُ أَحْیَانًاوَحِینًا أَضْرِبُ،إِذَا اللُّیُوثُ أَقْبَلَتْ تَلَہَّبُ، کَانَ حِمَایَ لَحِمًی لَا یُقْرَبُ، وَہُوَ یَقُولُ: مَنْ مُبَارِزٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((مَنْ لِہٰذَا؟)) فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ: أَنَا لَہُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! وَأَنَا وَاللّٰہِ الْمَوْتُورُ الثَّائِرُ، قَتَلُوا أَخِی بِالْأَمْسِ، قَالَ: ((فَقُمْ إِلَیْہِ، اللَّہُمَّ أَعِنْہُ عَلَیْہِ۔)) فَلَمَّا دَنَا أَحَدُہُمَا مِنْ صَاحِبِہِ دَخَلَتْ بَیْنَہُمَا شَجَرَۃٌ عُمْرِیَّۃٌ مِنْ شَجَرِ الْعُشَرِ، فَجَعَلَ أَحَدُہُمَا یَلُوذُ بِہَا مِنْ صَاحِبِہِ، کُلَّمَا لَاذَ بِہَا مِنْہُ اقْتَطَعَ بِسَیْفِہِ مَا دُونَہُ حَتّٰی بَرَزَ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا لِصَاحِبِہِ، وَصَارَتْ بَیْنَہُمَا کَالرَّجُلِ الْقَائِمِ مَا فِیہَا فَنَنٌ، ثُمَّ حَمَلَ مَرْحَبٌ عَلٰی مُحَمَّدٍ فَضَرَبَہُ، فَاتَّقٰی بِالدَّرَقَۃِ فَوَقَعَ سَیْفُہُ فِیہَا فَعَضَّتْ بِہِ فَأَمْسَکَتْہُ، وَضَرَبَہُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَتَّی قَتَلَہُ۔ (مسند احمد: ۱۵۲۰۱)

سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ مرحب یہودی ہتھیاروں سے مسلح ہو کر یہ رجز پڑھتا ہوا قلعہ سے باہر آیا: فَقَدْ عَلِمَتْ خَیْبَرُ أَنِّیْ مَرْحَبٗ شَاکِیْ السَّلَاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبٗ أَطْعَنُ أَحْیَانًا وَحِینًا أَضْرِبُ إِذَا الْحُرُوْبُ أَقْبَلَتْ تَلَھَّبٗ کَانَ حِمَایَ لَحِمًی لَا یُقْرَبُ خیبر بخوبی جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں۔ ہتھیار بندہوں، سورماہوں اور منجھا ہوا ہوں۔ میں کبھی نیزہ مارتا ہوں تو کبھی ضرب لگاتا ہوں۔ جب لڑائیاں بھڑک اٹھتی ہیں تو میں متوجہ ہوتا ہوں۔ میرا دفاع ایسے لوگوں کے لیے ہے جو میرے قریب بھی نہیں پھٹکتے اور وہ چیلنج دیتا آرہا تھا کہ ہے کوئی میرا مدمقابل جو سامنے آئے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کے مقابلے میں کون جائے گا؟ سیدنا محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اس کے مقابلہ میں جا نے کے لیے تیار ہوں۔ اللہ کی قسم! میں ان سے بدلہ لینے کا خواہش مند ہوں، کیوں کہ انہوں نے کل میرے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر تم ہی اُٹھو، یا اللہ ! اُس کے مقابلے میں اس کی مدد فرما۔ جب وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہوئے تو گونددار ایک بہت پرانا اور بڑا درخت ان کے درمیان حائل ہو گیا، ان میں سے ہر ایک دوسرے کے وارسے بچنے کے لیے درخت کی اوٹ میں ہو جاتا، جب ان میں سے ایک درخت کی اوٹ میں ہوتا تو دوسرا اپنی تلوار چلا کر اس درخت (کی شاخوں کو) کاٹ دیتا،یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور وہ درخت ان دونوں کے درمیانیوں ہو گیا جیسے کوئی آدمی کھڑا ہو اور اس درخت پر کوئی شاخ نہ تھی۔ پھر مرحب، محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پر حملہ آور ہوا اور اس نے تلوار چلائی، سیدنا محمد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ڈھال سے وار کو روکا اور مرحب کی تلوار ان کی ڈھال پر جا لگی اور اس میں دھنس کر رہ گئی پھر محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس پر وار کر کے اسے قتل کر دیا۔
Haidth Number: 10816
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۸۱۶) تخریج: اسنادہ حسن أخرجہ ابویعلی: ۱۸۶۱، والبیھقی: ۹/ ۱۳۱ (انظر: ۱۵۱۳۴)

Wazahat

فوائد:… اس روایت سے معلوم ہوا کہ سیدنا محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مرحب کو قتل کیا، جبکہ سابقہ روایات کے مطابق اس کو قتل کرنے والے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہیں، جمع و تطبیق کے لیے مختلف آراء پیش کی گئی ہیں، ابن اثیر نے کہا کہ اکثر سیرت نگاروں کے نزدیک مرحب کو قتل کرنے والے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہیں، جبکہ محمد بن اسحاق نے کہا کہ سیدنا محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے خیبر میں مرحب یہودی کو قتل کیا۔ بہتریہ ہے کہ ان روایات کو اس طرح جمع کیا جائے کہ سیدنا محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مرحب کی ٹانگیں کاٹیں اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس کو جلدی سے قتل کر دیا۔