Blog
Books
Search Hadith

یہود کے پہلوان مرحب یہودی کے قتل اور اس کے قاتل کا بیان اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے معجزہ اور سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ وَکَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہٗکی منقبت کا بیان

۔ (۱۰۸۱۷)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مُغَّفَلٍ قَالَ: کُنَّا مُحَاصِرِیْنَ قَصْرَ خَیْبَرَ، فَاَلْقٰی اِلَیْنَا رَجُلٌ جِرَابًا فِیْہِ شَحْمٌ، فَذَھَبْتُ آخُذُہٗفَرَاَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاسْتَحْیَیْتُ۔ (مسند احمد: ۲۰۸۲۹)

سیدنا عبداللہ بن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم خیبر کا محاصرہ کئے ہوئے تھے کہ ایک آدمی نے چربی سے بھرا مشکیزہ ہماری طرف پھینکا، میں اسے اُٹھانے لگا، لیکن جب میری نگاہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر پڑی تو میں شرما گیا۔
Haidth Number: 10817
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۸۱۷) تخریج:أخرجہ البخاری: ۳۱۵۳، ۴۲۱۴، ومسلم: ۱۷۷۲ (انظر: ۲۰۵۵۵)

Wazahat

فوائد:… شرمانے کی وجہ یہ تھی کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کی حرص کا علم ہو گیا۔