Blog
Books
Search Hadith

خیبر کے اموال اور زمینوں کییہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کا بیان

۔ (۱۰۸۲۵)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اَبِی الْمُجَالِدِ قَالَ: بَعَثَنِیْ اَھْلُ الْمَسْجِدِ اِلَی ابْنِ اَبِیْ اَوْفٰی اَسْاَلُہُ مَا صَنَعَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ طَعَامِ خَیْبَرَ فَأَتَیْتُہُ فَسَاَلْتُہُ عَنْ ذٰلِکَ، قَالَ: وَقُلْتُ: ھَلْ خُمُسُہُ؟ قَاَلَ: لَا، کَانَ اَقَلُّ مِنْ ذٰلِکَ، وَکَانَ اَحَدُنَا اِذَا اَرَادَ مِنْہُ شَیْئًا اَخَذَ مِنْہُ حَاجَتَہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۳۳۵)

محمد بن ابی مجالد سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: مسجد میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے مجھے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خدمت میں بھیجا کہ ان سے پوچھ کر آؤں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خیبر کے پھلوں کے متعلق کیا فیصلہ فرمایا تھا، میں نے ان کی خدمت میں جا کر یہ بات ان سے دریافت کی اور میں نے یہ بھی پوچھا کہ آیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا خمس(پانچواں حصہ) الگ کیا تھا، انہوں نے کہا : جی نہیں، وہ تو اس سے بہت کم تھا، ہم میں سے کوئی بھی آدمی جب چاہتا حسبِ ضرورت اس میں سے لے سکتا تھا۔
Haidth Number: 10825
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۸۲۵) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط البخاری، أخرجہ ابوداود: ۲۷۰۴(انظر: ۱۹۱۲۴)

Wazahat

Not Available